کراچی کی خبریں 10/10/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی جانب سے کالے دھن سے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف تحقیقات کے آغاز کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اس اقدام سے یقینا کرپشن کی حوصلہ شکنی تو ہوگی مگر اس پر عملدرآمد پر کثیر قومی سرمایہ خرچ ہوگا جس کے بعد گنہگاروں کو سزا ملے گی یا وہ لوٹ کے مال میں حصہ کی ادائیگی کے بعد محب وطن کہلانے کی روایت دہرائیں گے اس بارے میں یقین سے کچھ کہنا ممکن نہیں ہے اسلئے احتساب کے نام پر بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش میں سرمایہ و وقت کے ضیاع کی بجائے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے مطابق صدرووزیراعظم اور چاروں گورنرز و وزرائے اعلیٰ سمیت تمام سینیٹرز ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی‘ اور عدلیہ و سیکورٹی اداروں سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سے ایک عام اہلکار تک ہر ایک کی آمدن ‘ اخراجات اور جائیداد کا موازنہ کیا جائے اور جس کے پاس آمدن سے زائد اخراجات یا اثاثے ثابت ہوں کرپشن کے جرم میں اس کی تمام جائیدادیں ضبط کرنے کے ساتھ اسے تاحیات انتخاب ‘ سیاست ‘ سرکاری ملازمت اور سرکاری ٹھیکوں کیلئے نا اہل قرار دیا جائے تو یقینا لوٹی گئی دولت کی سرکاری خزانے میں واپسی بھی ممکن ہوگی اور کرپشن سے نجات کے ساتھ کرپٹ عناصر کا احتساب دوسروں کیلئے مثال عبرت بھی بنے گا اندرون ملک احتساب کے بعد بیرون ملک اثاثے تلاش لوٹی گئی قومی دولت کی سرکاری خزانے میں واپسی کیلئے بھی کام کیا جاسکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )برطانوی ویزراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے برطانیہ سے شدت پسندی کے خاتمے اور برطانیہ کو محفوظ بنانے کے اقدامات کے نام پر برطانیہ میں موجود مسلم مدرسوں کی بندش کے اعلان اور مدارس میں بچوں پر تشدد اور ان کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھولنے کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وا امریکی ایماءاور صیہونی لابی کے مفادات کیلئے مسلم دشمن اقدامات کی بجائے حقیقت پسندی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں تو انہیں پتا چل جائے گا کہ شدت پسندی اور دہشتگردی کا ماخذ حقیقی اسلامی مدرسے نہیں ہیں اور نہ ہی برطانیہ و امریکہ میں تشدد ‘ فائرنگ اور قتل و غارت کے واقعات میں مسلمان یا مدارس کے طلباءملوث ہیں باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو کیمرون کو یہ بات سمجھ آجائے گی کہ برطانیہ اور امریکہ میں دہشتگردی ‘ فائرنگ اور قتل کرنے والے بیشتر افراد برطانوی ‘ امریکی ‘ اسرائیلی ‘ بھارتی یا دیگر یورپین ممالک کے غیر مسلم شہری تھے اسلئے برطانیہ کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی سے نجات کیلئے کیمرون کو ایسی تمام کلیسیا¶ں پر پابندی عائد کرنی چاہئے جہاں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے ذریعے ان میں معاشرے سے بغاوت کا زہر بھرا جاتا ہے جو بعد میں شدت پسندی اور دہشتگردی کے روپ میں سامنے آتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور ریاستی قوت سے حسب منشاءنتائج کے حصول کے خدشات کے پیش نظر سندھ کے اپوزیشن سیاستدانوں کی جانب سے جنرل راحیل سے مددمانگنے کی اخباری اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما¶ں نے کہا کہ حسب منشاءنتائج کیلئے ریاستی قوت کے استعمال اور دھاندلی کا خدشہ کسی ایک حلقے یا صوبے میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور ان خدشات کا ازالہ صرف افواج پاکستان ہی کرسکتی ہیں کیونکہ عوام اور سیاستدان دونوں ہی کو فوج پر مکمل اعتماد ہے اسلئے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانا ہی انہی شفاف و غیر جانبدارانہ بنانے کی جانب مثبت و راست اقدام ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )افوج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نہ صرف وطن عزیزکی سلامتی و استحکام اور تحفظ وطن کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے بلکہ سیاستدانوں کی باہمی چپقلش سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اپنے جمہوریت پسند کردار کے ذریعے جمہوریت پسندوں کو اصلاح کا موقع فراہم کرکے جمہوریت کے مستقبل کو بھی خطرات سے محفوظ بنایا ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب اور کرپشن آپریشن کے ذریعے وطن عزیز کی عوام کو دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ جرائم و مافیاز اور کرپشن سے پاک پاکستان کی نوید بھی سنائی ہے جس کی تکمیل کیلئے جنرل راحیل کا طویل عرصہ اپنے عہدے پر برقرار و موجود رہنا ضروری ہے جوان کی مدت ملازمت میں کم ازکم دو سال کی توسیع کا متقاضی ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے راحیل شریف کا عہدے پر برقرار رہنا ضروری ہے۔