کراچی میں نادرن بائی پاس سے 3 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

Bodiesss

Bodiesss

کراچی (جیوڈیسک) ناردرن بائی پاس سے 3 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر منگھوپیر کے قریب جھاڑیوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے تینوں لاشوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، یہ لاشیں کم ازکم ایک ماہ پرانی ہیں، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاشیں بری طرح مسخ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت نہیں ہوسکتی جب کہ جائے وقوعہ سے بھی ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے ان کی شناخت ہوسکے۔