کراچی : ایڈمنسٹریٹر دفتر سے محروم عوامی خدمت کے کام بھی بند

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر دفتر سے محروم عوامی خدمت کے کام بھی بند ایک کروڑ مالیت کی جراثیم کس ادویات کی اسپرے کی دوائی اگست میں ضائع ہوجائے گی ،کے ایم سی کئی ماہ سے اسپرے مہم بھی شہر میں نہیں چلا سکی برسا ت کے بعد شہر میں جہاں صحت مند ماحول کے مسائل پیدا ہوئے وہیں ڈینگی بھی سر اُٹھا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی جو کہ اپنے دفتر سے محروم ہوچکے ہیں وہیں عوامی خدمت کے کام بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی گزشتہ 15دن پہلے ہونے والی بارشوں کے بعد بھی اسپرے مہم نہیں چلا سکی اور کے ایم سی کے پاس موجود 60اسپرے گاڑیاں ورکشاپ میں کھڑی کردی گئیں ہیں۔

جبکہ کے ایم سی نے مارچ 2016ء سے شہر میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم بھی بند کردی ہے اور ایک کروڑ مالیت کی اسپرے کی دوائیاں اگست میں ضائع ہوجائے گی جبکہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے سیل کئے گئے گودام تاریخ گزرجانے والی ادویات جو کہ ڈھائی کروڑ مالیت کی تھیں تاحال ضائع نہیں کی جاسکیں لیکن کے ایم سی کی طرف سے ہیٹ اسٹروک کیمپ جو کہ رین ایمرجنسی سینٹر میں تبدیل کرنے کا دعویٰ بھی دعویٰ رہا کیونکہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز رمضان میں ہیٹ اسٹروک کیمپ پہلے ہی بند کرچکے ہیں۔۔