کراچی : آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز کا 30 جنوری سے ہڑتال کا فیصلہ

Oil Tankers

Oil Tankers

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم کمپنیز اور این ایچ اے سے کرائے کے تنازعے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹز نے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کے خلاف ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔ دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کے مطابق 72 گھنٹے میں مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔

دونوں تنظیموں کی جانب سے آج دوپہر میں احتجاجی جلسے کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جس میں پیٹرولیم کمپنیز اور وفاقی حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا جائے گا۔