کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع ہوا جسے اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چین سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی شروعات ہوئی ہے اور یہ معاملات فہم و فراست سے آگے بڑھانے چاہئیں کیونکہ مسائل کے حل اور منزل پر پہنچنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع ہوا جسے اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے کیونکہ ملکی حالات میں بہتری کراچی کے حالات سے جڑی ہے۔