کراچی آپریشن میں گرفتاریوں اور مقدمات کی تفصیلات طلب

Karachi Operations

Karachi Operations

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی آپریشن میں گرفتاریوں اور ملزمان کے خلاف بنائے گئے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں، رینجرز کے کرنل طاہر محمود کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک طالبان کا نیٹ ورک توڑ دیا۔

ایم کیو ایم کے پانچ سو ساٹھ افراد زیر حراست ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا،،،رینجرز کے کرنل طاہر محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد کراچی میں طالبان کیخلاف اڑتالیس آپریشنز کیے جن میں سولہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کراچی میں تحریک طالبان کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے، کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے پانچ سوساٹھ،،تحریک طالبان کے ساٹھ جبکہ کالعدم تنظیموں کے تین سوباون افراد زیرحراست ہیں، زیرحراست افراد سے دوسواکتالیس اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، سینیٹر شاہی سید کی جانب سے اپنے گرفتار کارکنوں کی فہرست مانگنے پر کرنل طاہر محمود نے بتایا کہ اے این پی کے چالیس کارکن زیرحراست ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ کمیٹی کراچی آپریشن کی حمایت کرتی ہے، کسی قوم کو تضحیک کا نشانہ نہ بنایا جائے، گرفتار مشتبہ افراد کی سیاسی وابستگیاں سیاسی جماعت سے پوچھ کر ظاہر کی جائیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے گرفتاریوں، مقدمات اور آپریشن میں پکڑے گئے اسلحہ کی تفصیلات طلب کرلیں، کمیٹی کا آئندہ اجلاس کراچی میں ہوگا۔