کراچی : اورنگی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

Honour Killing

Honour Killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

اورنگی ٹائون نمبر چار میں ایک خاتون نسرین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے بیٹے اور بھتیجے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے ملزمان بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔