کراچی : اورنگی ٹائون میں بس کی ٹکر، دو خواتین جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اورنگی ٹائون میں بس کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین اورنگی ٹائون کے ڈسکو سٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔

دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والی بس کو نذر آتش کر دیا۔

پولیس نے بس کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس کے مالک کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کر دی ہے تاکہ اس کی مدد سے ڈرائیور کا سراغ لگایا جاسکے۔