جماعت اسلامی ناموس مصطفیۖ کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا عزم کئے ہوئے ہے، محمد یوسف

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی 22 مارچ 2016 (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ ممتاز قادری نے ناموس رسالتۖ پر جان قربان کرکے ہمارے عزم کو توانا کیا ہے۔ ممتاز قادری شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جماعت اسلامی دستور پاکستان اور اس کی شقوں کو تبدیل نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری شہید کی پھانسی ایک طویل منصوبہ بندی کی پہلی کڑی ہے۔ جماعت اسلامی ناموس مصطفیٰ ۖ کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ تحفظ ناموس رسالتۖ کی مہم مزید آگے بڑھے گی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ مضبوط کریں۔ بعد ازاں اجتماع سے امیر زون اسحق تیموری و دیگر نے بھی خطاب کیا#
جماعت اسلامی یوتھ ونگ زون نارتھ کراچی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان یوتھ کنونشن آج ہوگا کراچی 22 مارچ 2016 (پ ر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ زون نارتھ کراچی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان یوتھ کنونشن آج 23مارچ بروز بدھ 9:00بجے شب جامع مسجد الہدیٰ، کنونشن ہال سیکٹر 11-Aمیں ہوگا۔ امیرجماعت اسلامی زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ خصوصی خطاب کریںگے