کراچی :پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، چار ملازم بیہوش

Paint  Factory Fire

Paint Factory Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سائٹ ایریا میں آئل پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھواں بھرنے سے چار ملازمین بیہوش ہو گئے، فائر بریگیڈ کی چھ سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سائٹ ایریا کراچی میں واقع ایک آئل پینٹ فیکٹری کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ سے دھویں کے سیاہ بادل اٹھے جس نے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا۔ دھویں کے باعث چار ملازمین بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے چاروں جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیکٹری میں آگ پکڑنے والا سامان بھی رکھا ہے تاہم امید ہے جلد قابو پالیں گے۔