کراچی کی خبریں 7/5/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے افغانستان کی جانب سے پیدا کی گئی سرحدی کشیدگی کی صورتحال پر افغانستان سے رسمی احتجاج کی بجائے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام متر محبت ‘ مروت اور افغانستان میں امن و استحکام کی خواہش کے باوجود افغانستان کی سرزمین ہمیشہ پاکستان کیخلاف سازشوں اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے اور اب افغان فورسز نے چمن میں مردم شماری ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے ذریعے حجت تمام کرتے ہوئے ایک طرح سے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ افغانستان نہ تو اچھا پڑوسی ہے ‘ نہ قابل اعتبار ریاست اور نہ ہی پاکستان کا برادر ملک ہے اسلئے بھارت کی شہہ و ایماءپر پاکستان کی امن و سلامتی کیخلاف کردار اداکرنے والے افغانستان کو بھی دوستوں کی فہرست سے نکال کر اسی لسٹ میں شامل کیا جائے جس میں بھارت ودیگر پاکستان دشمن ممالک شامل ہیںجبکہ افغانستان سے بردارانہ سلوک کا خاتم اور بھارت جیسا رویہ اختیار کرتے ہوئے عالمی برادری کو پاکستان کی سلامتی کیخلاف افغان وبھارتی سازشوں سے آگاہ کیا جائے جبکہ ونوں سرحدوں پر دفاع وطن کے تقاضے مکمل طور پر نبھائے جائیں تاکہ ملکی اور قومی سلامتی کو گزند تک پہنچانے کی کسی کو جرا ¿ت نہ ہو۔

فوج نے ہمیشہ نوازشریف کی ہر غلطی وخطامعاف کرکے انہیں خوش دلی ے گلے لگایا ہے !
نواشریف کی خوش قسمتی ہر جگہ ان کا ساتھ دے رہی ہے‘ جی کیوایم
نوازشریف ”ٹریڈنگ “ کے ماہرضرور ہیں مگر ہر جگہ یہ کوالٹی ان کے کام نہیں آتی!‘ سورٹھ ویر
ڈان نیوز لیکس میں نوازشریف کی فوج سے سیٹنگ ان کی خوش قسمتی کا ثبوت ہے‘ گجراتی سرکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آرمی چیف اور وزیر اعظم ملاقات میں ڈان نیوزلیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ‘ سول و ملٹری ملاقات کیلئے یقینا خوش آئند ہی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف قسمت کے دھنی ہیں اور فوج اپنے شہیدومرحوم سربراہ جنرل ضیاءالحق کے لے پالک سے اس قدر محبت کرتی ہے کہ اس کی ہر غلطی و خطا کو معاف کرکے ہر بار اسے پھر سے گلے لگالیتی ہے اور فوج کی یہی ادا میاں صاحب کو عدالتوں سے بھی باعزت بری کرانے ‘ اقتدار میں رہنے اور پھر سے اقتدار میں لانے کا باعث بنتی ہے یہ دیگر بات ہے کہ میاں صاحب کی اس خوش قسمتی کو بہت سے حلقے ان کی ”ٹریڈنگ کوالٹی“ کا کمال بھی کہتے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ فوج اور عدلیہ برائے فروخت نہیں ہے اور نہ ہی اس نے نیب کی طرح ”لوٹ کے مال سے حصہ دو اور احتساب سے نجات و حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرو“ مہم شروع کررکھی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ڈان لیکس کیس میں فوج کی جانب سے افہام و تفہیم کے مظاہرے کے بعد پانامہ کیس جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی شریف فیملی کے حق میں آنے اور میاں صاحب کو مزید اقتدار کی مہلت و آئندہ اقتدار میں آنے کا موقع فراہم کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔

حکمران عوام کو ہمیشہ نعروں اور وعدوں پر ٹرخاتے رہے ہیں ‘ راجونی اتحاد
عوام سے روٹی ‘ کپڑا ‘ مکان ہی نہیں بجلی ‘ پانی ‘ گیس ‘ تعلیم ‘ علاج اور بنیادی سہولتیں بھی چھینی گئی ہیں!
عوام خود اپنے لئے مخلص و دیانتدار نمائندے تلاش کرکے انہیں میدان سیاست میں آگے لائیں !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل سیاسی‘ مذہبی ‘ سماجی رہنما ¶ں اور برادریوں کے عمائدین نے قومی صورتحال اور عصری تقاضوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب ‘ مسلک ‘ زبان اور علاقہ کی بنیاد پر مسلمانوں اور پاکستانیوں میں انتشار و نفاق پیدا کرکے سیاسی کامیابیاں اور اقتدار پانے والے استحصالی خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں نے عوام کو پر فریب وعدوں اور خوبصورت نعروں سے بے وقوف بنایا ہے مگر ان کے نعروں پر اعتبار کرنے والے عوام آج بھی روٹی ‘ روزی ‘ کپڑے اور مکان سے ہی محروم نہیں ہیںبلکہ بجلی ‘ پانی و گیس کی بندش اور علاج و تعلیم کی سہولیات کے فقدان کیساتھ بیروزگاری ‘ بھوک ‘ افلاس ‘ سہولیات سے محروم غیر انسانی زندگی ان کے مقدر میں لکھی جارہی ہے اسلئے ضروری ہوچکا ہے کہ عوام زندگی کے مسائل ‘ مصائب ‘ تکالیف ‘پریشانیوں اور بحرانوں سے نجات اور قومی ترقی و خوشحالی کیلئے دھوکے باز خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور استحصالی سیاستدانوں اور ان کی حکمرانی و مظالم سے نجات کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر خود اپنے لئے اپنی برادری سے مخلص و دیانتدار نمائندے تلاش کرکے انہیں سامنے لائیں اور راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ےکجا و منسلک ہوکر ان نمائندوں کواپنے ووٹ و اعتماد سے ایوانوں مین بھیج کروہ انقلاب لائیں جو ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت اور وقت کی ناگزیریت ہے ۔

پاکستان کاکوئی ادارہ عوام کو استحصالیوں سے نہیں بچائیگا‘ سولنگی اتحاد
استحصالیوں کی طاقت ‘ دولت و حکومت کے سامنے معتبر ترین قومی ادارے بھی بے بس ہوچکے ہیں
عوام کو اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے خود اپنے دشمنوں کا احتساب اپنے ووٹ کے ذریعے کرنا ہوگا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی اسٹیل آئی کون کی اچانکءپاکستان آمد اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے وزیراعظم پر بھارتی اسٹیل آئی کون جندال سے پاکستان اسٹیل کی خفیہ ڈیل کے الزام و انکشاف پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ استحصالی طبقات پر مشتمل سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے روایتی سیاسی جماعتیں تشکیل دیکر صرف اپنے لئے حصول اقتدار و مفادات کی راہ تلاش کی ہے ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ استحصالی طبقات دن بہ دن امیر سے امیر ترین ‘ طاقتور سے طاقتور ترین ہوتے جارہے ہیں حتیٰ کے ان کی طاقت ‘ دولت اور حکومت کے سامنے معتبر ترین قومی ادارے بھی بے بس اور ان کے احتساب سے قاصر ہیں اسلئے عوام یاد رکھیں کہ اب انہیں استحصالیوں کے مظالم سے کوئی بھی ادارہ نہیں بچائے گا اور نہ ہی کوئی اس ملک و قوم کو کرپشن سے نجات دلائے گا اس کیلئے عوام کو خود آگے بڑھنا ہوگا اور برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ظالموں کا احتساب اور اپنی برادری کے مخلص و دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرکے سولنگی برادری کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تب ہی ان کا مستقبل محفوظ ‘ خوشحال اور پر امن ہوسکتا ہے بصورت دیگر قرائن جس تباہی و بربادی کا پتا دے رہے ہیں وہ بہت بھیانک ہے!