کراچی کی خبریں 2/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی ‘ تحفظ اور بقا کا ضامن ایک منظم و مضبوط ادارہ ہے جس سے وابستہ ہر فرد نے ہمیشہ خلوص ‘ دیانت ‘ محنت اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کو ہر سازش و نقصان سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار انتہائی جانفشانی سے ادا کیا ہے گوکہ جمہوریت کیخلاف فوج کے اقدامات اس کی بدنامی کا باعث ضرور بنے مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہر فوجی اقدام کی وجہ جمہوریت پسندوں کا انتشار ‘ نفاق ‘ ہوس اقتدار و اختیار ‘ ملک و قوم دشمن اقدامات اور فوج کو طالع آزامائی کی د عوت بنی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر آمرانہ دور جمہوریت سے زیادہ قومی ترقی و تنظیم سے عبارت رہا مگر اس کے باجود کسی آمرانہ اقدام کی حمایت ہر گز نہیں کی جاسکتی ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے آرمی چیف کی جانب سے فوج کی ساکھ برقرار رکھنے کے عزم و عہد کی تجدید کو ملک و قوم اور جمہوریت کے مستقبل کیلئے خوش آئند و نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے فوج کے وقار و ساکھ کیساتھ عوامی حمایت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور جنرل کیانی و جنرل راحیل شریف کے جمہوریت محافظانہ کردار نے بھی جمہوریت پرستوں کو فوج کی جانب سے اطمینان دیا ہے مگر صرف سرحدوں کا دفاع اور جمہوریت پرستوں کا اطمینان قومی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان قوم کے تشخص ‘ حقوق ‘امنگوں اور مستقبل کا تحفظ بھی فوج کے وقار و ساکھ کے تحفظ اور عوامی اعتماد وحمایت کیلئے ضروری ہے اور قو م کو یقین ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں فوج صرف جمہوریت پرستوں کی خوشنودی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دفاع و قومی تحفظ کیساتھ عوامی امنگوں پر بھی پورا اترے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کشمیر میں جاری بھارتی اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہے ہیں اور اگر اقوام متحدہ اور اس کے نو منتخب جنرل سیکریٹری نے بھارت اور اسرائیل کی سازشوں کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر ومسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سنجیدہ ‘ مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے سے گریز و تاخیر کی پالیسی کا تسلسل جاری رکھا تو پھر دنیا کے امن کو پہنچنے والے نقصان اور تیسری عالمی جنگ سے ہونے والی تباہی کی ذمہ دار اقوام متحدہ اور اس کے نو منتخب جنرل سیکریٹری ہوں گے ۔ گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا جانبدارانہ او ر منافقانہ کردار نہ صرف دنیا میں قتل انسانی کے فروغ ‘ بد امنی ‘ بڑھتی دہشتگردی ‘ استحصال اور مظالم کا باعث ہے بلکہ اس بات کو بھی ثابت کررہا ہے کہ اقوام متحدہ اسلحہ ساز سامراجی ممالک کی لونڈی بن چکا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اس عالمی تاثر کی نفی اقوام متحدہ کے نو منتخب جنرل سیکریٹری کی اولین ذمہ داری و فریضہ ہے جس کیلئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں غیر جانبدارانہ استصواب رائے یقینی بنانے کیساتھ جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق بھی یقینی بنانا ہوگا اور فلسطین کو اسرائیلی مظالم و دست وبرد سے محفوظ بناتے ہوئے اس کی آذاد مسلم ریاست کی حیثیت کو بھی مسلم بنا نا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکی وزارت خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے سماجی کارکن سلمان حیدر کے لاپتا ہونے پر اظہار تشویش کو پاکستانی مفادات کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ پاکستان سے عالمی شہرت یافتہ افراد یا سماجی کارکنوں کے اغوا ¿ کا مقصد محض تاوان کی وصولی نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو تباہ کرنے اور پاکستان کو سفر کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کرانے کی سازش ہے جس پر حکومت اور فوج کو فوری توجہ دیتے ہوئے لاپتا ہونے والوں کا فی الفور سراغ لگاکر انہیں بازیاب کرنے کیساتھ اغواءکار گروپوں اور ان کے معاونین و سرپرستوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے چاہے وہ سرپرست کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں اور ایوان صدر و ایوان وزیراعظم تک ہی ان کی رسائی کیوں نہ ہو انہیں نشان عبرت بنانا ضروری کیونکہ یہ پاکستان کی بقا ‘ سلامتی ‘ تشخص اور مستقبل کا سوال ہے اس لئے فوج کو جمہوریت کے تحفظ کی فکر چھوڑ کر پاکستان کے جغرافیائی و نظریاتی تحفظ اور اس کے عالمی وقار و مستقبل کو اولیت و فوقیت دینی ہو گی !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال اور افغانستان کے راستے بھارتی دہشتگردوں کی پاکستان میں تخریب کاری ایک ایسی حقیقت ہے جس سے دل نہ چاہنے کے باجود بھی انکار ممکن نہیں ہے جبکہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ اور افغان ایجنسی ”این ڈی ایس “پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے نکتہ پر متفق ہوکر پاکستان کیخلاف یکجا ہوچکی ہیں اور پاکستان مخالف کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔ پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے بھارتی و افغان ایجنسیوں کی پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کے اعتراف و نشاندہی کو راست و حقیقت پسندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت و افغانستان ‘ پاکستان مخالف گٹھ جوڑ صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں دنیا کے امن و مستقبل کیلئے بھی خطرہ ہے جس پر امن پرست اقوام عالم کو توجہ دینے اور بھارت کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے