کراچی کی خبریں 15/07/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر نے آزاد کشمیر میں بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی علاقے میں پرواز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی جارحانہ عزائم کی تکمیل کی بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت کی ان جارحانہ حرکات ودہشتگردی پر اقوام متحدہ ‘ امریکہ اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر عراق و افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے ممالک کی خاموشی تشویش انگیز و افسوسناک ہی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ کفر کی تمام باطل قوتیں ایمان اور اسلام کے خلاف متحدویکجا ہیں صرف اہل ایمان ہی ہیں جو نماز و صلوٰة کے طریقوں اور چاند کی رویت ہونے نہ ہونے کی معاملات کو بنیاد بناکر منتشر اور باہم دست و گریباں ہیں اور جب تک ہم یکجا نہیں ہونگے کفر و باطل ہمارے لئے اسی طرح عذاب بنے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سینئر رہنما صدیق پولانی کے انتقال پر اظہار افسوس ‘ تعزیت اور ان کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ کمیونٹی کیلئے صدیق پولانی کی عظیم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنی زندگی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کررکھی تھی جبکہ گجراتی سرکار کی ہدایت پر اقبال چاند کی سربراہی میں یونس سایانی’ صدیق زری والا’ عامرباپو ‘ اسلم خان سورٹھ اور یحییٰ خانجی تنولی پر مشتمل 6رکنی وفد نے صدیق پولانی کے اہلخانہ سے تعزیتی ملاقات میں صدیق پولانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ پہاڑی مسجد شریف آباد میں صدیق پولانی کے کے سوئم و رسم قُل میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے ساتھ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد کے رہنماؤں امیرسولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ واجہ عدنان بلوچ ‘ مشتاق پٹھان ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ یونس سایانی ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ سلیمان راجپوت ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ڈاکٹر فتح میمن ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ودیگرنے سائیں سرکار کی کرپشن کے میڈیا پر طشت ازبام ہونے والے کارناموں پر سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے نام پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور سائیں سرکار کرپشن کے نت نئے طریقوں کے ذریعے قوم کے کھربوں روپے ہڑپ کرچکے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے سے کھربوںروپے کے اجرأ کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ اور قابل رحم ہے جس کے ذمہ دار سائیں سرکار اور ان کی حکومت ہے اسلئے سندھ کے عوام کے مفادمیں سپریم کورٹ سائیں سرکار حکومت کی کرپشن کا فوری نوٹس لے اور اسے رخصت کرکے کرپشن کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنائے تاکہ پھر کوئی اور سندھ کے معصوم عوام کو لوٹنے یا بے وقوف بنانے کی جرأت نہ کرسکے۔