کراچی کی خبریں 15/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن پر امریکہ کی جانب سے C-130طیارے کے ذریعے طیارے کے ذریعے 11ٹن وزنی بارودی مواد پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم گرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ دہشتگردی دنیا کے مستقبل کیلئے سب سے بڑاعذاب اور داعش دنیا کے امن کیلئے خطرناک سہی مگر داعش یا دہشتگردی کے نام پر تباہ کن بموں کے استعمال کے اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی جبکہ قرائن بتارہے ہیں کہ ٹرمپ اقتدار میں امریکی پالیسیاں سامراجیت سے بھی آگے نکل کر جارحیت کی جانب گامزن ہوچکی ہیںاوراسلام دشمن صیہونی و صلیبی قوتیں کفار و منافقین کیساتھ مل کر مسلمانوں اور مسلم ریاستوں کو اپنا باجگزار بنانے کی سازشیں کررہی ہیںاسلئے مسلمانوںا ور مسلم ریاستوں کو اسلام دشمنوں کی سازشوں ‘ جبر اور ظلم کے ہتھکنڈوں سے بچانے کیلئے مسلم اُمہ کو اللہ کی ہدایت کے مطابق تفرقات کو چھوڑ کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا اور باہمی طور پر متحدہوکرتعصبات ‘ تفرقات ‘ مسلک پرستی ‘ گروہ بندی اور سامراجیت و چوہدراہٹ سے پاک مسلم اقوام متحدہ کی قائم کرنی ہوگی بصورت دیگر آنے والے وقت میں کسی بھی مسلم ملک پر گرایا جانے والا امریکی ‘ اسرائیلی یا بھارتی بم ”غیر ایٹمی “نہیں ہوگا!

چھوٹی مچھلیوں کے شکار سے سمندر کی کثافت ختم نہیں ہوتی ‘ جی کیوایم
عذیر بلوچ کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے اصل حقائق اور غداروں تک پہنچاجائے ‘ گجراتی سرکار
حب الوطنی کی آڑ میں اختیارات کے سہارے معصوموں کو مجرم بنانے والے ہی اصل غدار ہیں !

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) افواج پاکستان نے ہمیشہ سرحدی دفاع کو یقینی بنانے کیساتھ قومی حمیت کا تحفظ بھی کیا ہے اور عوام کے جان و مال کو بھی محفوظ بنایا ہے جس کا ثبوت کراچی کا امن ہے جو افواج پاکستان ‘ رینجرز اور پولیس کے فرض شناس و دیانتدار افسران و جوانوں کی محنت و قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کیلئے قوم اپنے شہیدوں ‘ غازیوں ‘ فوجیوں ‘ رینجرز ‘ پولیس و دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پیپلز پارٹی کے مقتدر حلقوں میں اثرو رسوخ کے حامل پیپلز امن کمیٹی کے بانی عذیر بلوچ کو غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے جاسوسی کے الزام میں فوج کی تحویل میں لئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے بیرونی ایماءپرذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والا ہر فرد ملک وقوم کا غدار ہے اور کوئی بھی غدار کسی بھی طرح کے رحم کا مہلت کا حقدار نہیں ہوسکتا لیکن محض الزام کی بنیاد پر کسی کو سزا بھی نہیں دی جاسکتی اسلئے قوم کو یقین ہے کہ فوج عذیر بلوچ کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی اور اگر عذیر بلوچ پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں تو اصل حقائق منظر عام پر لائے گی بصورت دیگر صرف عذیر بلوچ کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے ان تمام افراد کے گرد بھی شکنجہ کس کر ان کا بے رحم احتساب کیا جائے گا جن کے اشاروں ‘ جن کے مفادات کیلئے اور جن کی سرپرستی و شہہ پر عذیر بلوچ یا کوئی اور پاکستانی وطن عزیز سے غداری اور معصوم انسانوں کے قتل پر آمادہ ہوکر قتل و غارت اور ضمیر فروشی و مادر وطن کیخلاف سازش و غداری کی ضرر رساں و ذلت انگیز راہوں کو اپنا لیتا ہے ۔

جنگ اور ہتھیار دونوں امن و خوشحالی کے بد ترین دشمن ہیں ‘ راجونی اتحاد
امریکہ اور شمالی کوریا اپنی اپنی طاقت کے اظہار کیلئے دنیا کے امن و خوشحالی کیلئے خطرہ بن رہے ہیں
دنیا پر جنگ مسلط کرنے کی بجائے امریکہ وشمالی کوریا تحمل و بردباری سے کام لیں ‘ عمران خان چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کی سمندری حدود میں سٹرائیک گروپ بحری جہاز اور میزائل بردار کشتیاں بھجوانے کے اقدامات پر شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کی تیاریوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ جنگ اور ہتھیار کبھی امن کا باعث نہیں ہوتے اسلئے امریکہ اور شمالی کوریا دونوں ہی کو اپنے جارحانہ جذبات کی تسکین اور طاقت کے اظہار کیلئے دنیا پر جنگ مسلط کرکے تباہی کے اسباب پیدا کرنے کی بجائے تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہئے بصورت دیگر ان دونوں کی ہٹ دھرمی دنیا کے پر امن مستقبل اور امریکی و شمالی کوریا کی خوشحالی کے ساتھ دیگر اور بہت سے ممالک کی خوشحالی کو بھی گھن کی طرح چاٹ جائے گی ۔

شام کیخلاف امریکی سازش تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہے‘ سولنگی اتحاد
اقوام متحدہ عالمی جنگ کے آغاز یا شامیوں کے مکمل خاتمہ سے قبل شام کا مسئلہ حل کرائے ‘ امیرعلی سولنگی
عراق تباہ کرکے شام کا رخ کرنے والا امریکہ کل سعودیہ ‘ چین ‘ روس یا پاکستان کا رخ بھی کرسکتا ہے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی پٹی والا‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘غلام عباس سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘غلام سرور سولنگی ‘ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ صالح سولنگی‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امریکی الزام کی غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کاجھوٹا الزام لگاکر عراق کی اینٹ سے اینٹ بجا چکا ہے اور اب اسی قسم کی سازش شام کیخلاف بھی کی جارہی ہے اور اگر روس اور امریکہ نے شام کی تباہی کیلئے باہمی گٹھ جوڑ نہیں کررکھا ہے تو یہ بات بجا ہوگی کہ شام کیخلاف امریکی سازش دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے دوچار کردے گی اسلئے اقوام متحدہ کو تیسری جنگ شروع ہونے اور بشار الاسد کیخلاف کاروائی کے نام پر شامیوں کا مکمل صفایا ہونے سے قبل نوٹس لیکر شام کے مسئلہ کے حل کیلئے مخلصانہ و ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے جبکہ سعودی عرب ‘ روس ‘ چین اور پاکستان کو بھی اس معاملے میں آگے بڑھ کر اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر عراق کی تباہی کے بعد شام کا رخ کرنے والا امریکہ کل سعودیہ ‘ چین ‘ روس یا پاکستان کا رخ بھی کرسکتا ہے ۔

”یونائیٹڈ وی ریچ“ نے تعلیم کو جدیدومفید بنایا ہے ‘ صباحت رفیق
اساتذہ کو جدید عہد کے ابلاغی ہتھیاروں سے لیس کرکے طلبہ کو جدید ومفید تعلیم دے رہے ہیں!
یونائیٹڈ وی ریچ کی گرینڈ گالا تقریب ‘ صوبائی وزیر تعلیم و ایگزیکٹیوڈائریکٹریوڈبلیو آر کا خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دیار مغرب میں تعلیم و تربیت کا وسیع تجربہ رکھنے والے تنظیم ”یونائیٹڈ وی ریچ “ کی طلبہ کی بہترین ٹیبلو پرفارمنس ‘ سریلی موسیقی اور لذیذ طعام سے سجی گرینڈ گالا تقریب قلعہ حضوری باغ لاہور میں ہوئی جس میں علمی و ادبی شخصیات کے علاوہ سیاستدانوں ‘ صحافیوں ‘ بیوروکریٹس ‘ غیر ملکی مندوبین ‘ سفارتکاروں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہل فکر ودانش نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تھے جو ناگزیر وجوہات کی بناءپر بروقت نہ پہنچ پائے تو پنجاب حکومت کی نمائندگی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کی جبکہ دیگر مہمانوں کے درمیان الطاف حسین قریشی ‘ کامران الطاف ‘ خاتون صحافی دردانہ ناز ‘ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ‘ حکیم عثمان ‘ شاعرہ عائشہ مسعوداور جیو ٹی وی کے پروگرام سفیر پاکستان کے ڈائریکٹر پروڈیوسر وقار علی خان بھی امریکہ سے پاکستان پہنچ کر تقریب میں شریک ہوئے اور اپنی نگرانی میں تقریب کی کوریج کرائی ۔ عمیر رانا نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ نوید شیروانی ‘ صباحت رفیق اور طلحہ زبیر مہمانوں کا استقبال کرتے دکھائی دیئے ۔ تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے”یونائیٹڈ وی ریچ “ کے بانی نوید شیروانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صباحت رفیق نے کہا کہ تعلیم کو صحرا کو نخلستان بنانے کا ہنر سکھاتی ہے اور جدید علم کم فہمی اور تعصب کے اندھیروں کو دور کرکے امن ‘ ترقی اور خوشحالی کی منزل کی راہ دکھاتا ہے اور ”یونائیٹڈ وی ریچ “ پاکستان سے اندھیرے دور کرکے اسے نور علم سے منور کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ”یونائیٹڈ وی ریچ“ پاکستانی قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ اور جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نہ صرف اسکولوں کو گود لیکر ان میں جدید و پر اثر طریقہ تدریس رائج کرکے پاکستانی قوم کو معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے بلکہ اساتذہ کی تربیت کے ذریعے انہیں جدید عہد کے ابلاغی ہتھیاروں سے مسلح کرنے اور تعلیم کو جدید‘ مفید اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیساتھ ہر بچے کے حصول علم کے ارمان کو پورا کرنے کی جدوجہد بھی کررہی ہے جس کیلئے یتیم و بے سہارا بچوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے !