کراچی کی خبریں 1/7/2017

Eid Millan of GQM

Eid Millan of GQM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے امریکی صدر کی جانب سے مودی کو سچا دوست کہنے اور بھارت کیساتھ مل کر اسلامی انتہا پسندوں کے خاتمہ کے اعلان کو پاکستان تمام اسلامی قیادتوں کیلئے فکر تشویش انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی امریکہ میں دہشتگردوں کے سرپرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میںمیں پاکستان اور اسلام کیخلاف سامنے آنیوالا یہود و ہنود گٹھ جوڑ نہ صرف اُمت مسلمہ کے بین الاقوامی اتحاد کا متقاضی ہے بلکہ پاکستان سے بھی خارجہ پالیسی کی اصلاح و تبدیلی کا طالب ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ‘ انسانیت اور امن دشمن عالمی و سامراجی قوتوں کا بھارت میں جنونیت پسند نریندر مودی اور امریکہ میں اسلحہ و منشیات اور ننگی فلموں کے تاجر ڈونلڈٹرمپ کو اقتدار میں لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کفر کی قوتیں عالم اسلام کیخلاف بہت بڑے معرکہ کی تیاری کررہی ہیں جس کیلئے ایک جانب دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو معاشی کمزوری سے دوچار کیا جارہا ہے تو دوسری جانب فرقہ واریت کو فروغ دیکر امت مسلمہ کو انتشار میں بھی بانٹا جارہا ہے اور پھر ہمدردی کے اظہار و حفاظت کے نام پر اسلامی دنیا کو اپنا باجگزار و غلام بنایا جارہا ہے اور مسلم حکمران وقیادتیں کفار کی سازش کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنے کی بجائے فرقہ پرستی کی بھنور میں پھنس کر ان کے معاون و ممدو کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

اختیارو اقتدار کی سیاسی جنگ عوام کا جنازہ نکال رہی ہے ‘ جی کیو ایم
روایتی سیاسی جماعتوں کا اقتدار عوام کو تکالیف و پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دےگا‘ گجراتی سرکار
عوام کو اپنی تقدیر و حالات بدلنے کیلئے قیادت تبدیل کرنی ہوگی ‘ سورٹھ ویرکی میڈیا کانفرنس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے قومی حالات ‘ عوامی مسائل و مصائب اور میگا سٹی کراچی کی صورتحال پر میڈیا مذمتی میڈیا کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کی کرپشن ‘ سرمایہ داروں ‘ صنعتکاروں اور تاجروں کی لوٹمار ‘ جاگیرداروں کے مظالم اور مقتدر طبقات کے قوم کے ساتھ استحصالی ‘ معاندانہ اور منافقانہ رویئے ‘ مقتدر طبقات کے ہاتھوں کھلونا بنے نظام اور مساوات و انصاف سے محروم معاشرے نے قوم کو پہلے ہی سے مصائب ‘ مسائل اور مشکلات سے دوچار کررکھاہے اور اب سیاسی قوت کے اظہار اور اقتدار و اختیار پر قبضے کی جنگ نے توقوم کا جنازہ نکالنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کا ثبوت شہر کراچی ہے جو دو سیاسی جماعتوںکی سیاسی رسہ کشی کے باعث بربادی و بدحالی کی دلدل میں اس طرح غرقاب ہوچکا ہے کہ باران رحمت اسکے شہریوں کیلئے عذاب و رحمت بن چکی ہے اور برسات کے چند قطروں نے عوام کو سہولیات کی فراہمی ‘ ترقیاتی عمل کی انجام دہی و عوامی خدمت کے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول کر اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ روایتی سیاسی جماعتوں کا اقتدار عوام کو تکالیف و پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا اور عوام اگر اپنی حالت و حالات میں مثبت تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو انہیں آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ عوام دشمن طبقات و جماعتوں کے انتخاب کی بجائے ان کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کرنا ہوگا!

مقتدر طبقات کے تحفظ کی روایت ملک قوم کی دشمن ہے ‘ راجونی اتحاد
تعصب ‘ مفاد پرستی ‘نظریہ ضرورت اور مقتدر طبقات کے تحفظ کی روایت کو دفنایا جائے ‘ امیرسولنگی
تعصب و مفاد پرستی اور مقتدر طبقات کی غلامی کی بجائے عوام کو حقیقی انصاف فراہم کیا جائے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قومی اداروں سے ذمہ دارانہ و محبانہ کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو حقیقی انصاف کی فراہمی اور تمام کرپٹ عناصرکے حقیقی احتساب کے ذریعے عوام دشمنوں کو کیفر کردارتک پہنچاکر ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ مقتدر طبقات کے تحفظ کی روایت نے عوام کو بد ترین مصائب اور وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کردیا ہے اسلئے اگر قومی اداروں نے اب بھی نظریہ ضرورت ‘ مفاد پرستی اور تعصب و منافقت کی روایت کو دفناکرملک میںحقیقی اسلامی مساوات ‘ عدل ‘ انصاف اور احتساب کی بنیاد نہیں رکھی تو ماضی و حال کے تمام مسائل و مصائب کی طرح مستقبل کی تمام تباہی و بربادی کے ذمہ بھی یہی ادارے ہوں گے اور ان کے سربراہان ہوں گے جو قومی و اجتماعی مفادات پر ذاتی و گروہی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ہمیشہ جانبداری ‘ تعصب و لسانیت اور مقتدر طبقات کی غلامی کا مظاہرہ کرتے ہین ۔

عوام میں مزید حکومتی ستم جھیلنے کی ہمت و طاقت نہیں ہے ‘سولنگی اتحاد
حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کو مزید نقصان پہنچایا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ‘ امیر علی سولنگی
حکومتی غفلت سے سیلاب نے عوام کو نقصان پہنچا یاتو حکمرانوں کا احتساب عدلیہ نہیں عوام کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مون سون کی برساتوں سے پیداشدہ صورتحال کو سیلاب کی پیشگی اطلاع قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے مطالبہ کیا ہے کہ روایت کے مطابق سیلاب اور اس سے تباہی و بربادی کا انتظار کرنے کی بجائے نہروں و برساتی نالوں کی صفائی ‘ پشتوں کی مرمت اور دیگر پیشگی و بروقت اقدامات کے ذریعے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کی ذمہ داری نبھائیں کیونکہ ان کی غفلت ‘ غیر ذمہ داری اور کرپشن کی وجہ سے عوام کا اس قدر نقصان ہوچکا ہے اور وہ خون کے اس قدر آنسو روچکے ہیں کہ ا ب ان میں مزید ستم جھیلنے کی ہمت باقی نہیں بچی اسلئے اگر اس بار حکمرانوں کی غفلت عوام کیلئے مصیبت بنی تو عوام حکمرانوں کو گھسیٹ کر محلوں سے باہر لے آئیں گے اور سڑکوںو چوراہوں پر ان کا احتساب کریں گے اور حکمران یہ بات یاد رکھیں کہ عوامی احتساب عدالتی احتساب سے زیادہ بھیانک ہوتا ہے ۔