حکمرانی میں ناکامی و نا اہلی کی سزا بیورو کریسی کو نہ دی جائے ‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت و حکمرانی میں ناکامی کی سزا بیورو کریسی کو نہ دی جائے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے یہ بات وزیراعظم کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی اور وزیر داخلہ کی جانب سے ڈی چوک کی مسماری کے بعد دوبارہ تعمیر کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں دوسری بار ہزاروں افراد نے کھلے عام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی اور سیکورٹی و متعلقہ ادارے اور انتظامیہ انہیں روکنے یا کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیئے۔

جبکہ دونوں بار حکومت و وزیراعظم کو انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اس حوالے سے پیشگی اطلاعات پہنچادی گئیں تھیں مگر سیاسی مفادات پر ضرب کے خوف سے اپنایا گیا نرم حکومتی رویہ پاکستان کی معاشی تباہی اور بین الاقوامی بدنامی کا باعث بنا جو حکمرانوں اہلیت حکمرانی سے محرومی کی نشانی و دلیل ہے جس کی پردہ پوشی کیلئے بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ اور ڈی چوک کی مسماری و دوبارہ تعمیر کے فیصلے بعد از حماقت نئی حماقت سے زیادہ کچھ بھی نہیں اسلئے اب عوام کیلئے ضروری ہے کہ ملک وقوم کے احمقوں کی حماقت کی بھینٹ چڑھنے سے قبل وہ احمقوں سے کی حکمرانی سے نجات حاصل کرے!۔