کراچی کی خبریں 24/7/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے نواز شریف کی جانب سے یو اے ای کی ملازمت ‘ اقامہ اور ایف زید ای کمپنی کی چیئرمین شپ و سفری ریکارڈ چھپانے کی بجائے 2013ءکے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کرنے کی عدالت میں جمع کردہ جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیشہ جانبداری اور استحصالی طبقات کے مفادات کے محافظ کا کردار کرتے ہوئے جس طرح عوام پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کراکرظلم ڈھایا ہے اس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی اگر الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری اداکرتے ہوئے انتخابات کی شفافیت وغیر جانبداری یقینی بنانے کیساتھ انتخابی آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے آئین کی شق 62اور 63پر عملدرآمد کو یقینی بناتا تو ملک پران لوگوں کا راج نہیں ہوتا جو ہمیشہ کرپشن اور عوام دشمنی میں ملوث ثابت ہونے کے باوجود احتساب سے محفوظ رہے ہیں کیونکہ عدالتیں ثبوت و شواہد پر فیصلے کرتی ہیں اور اقتدار شواہد عدالتوں میں پیش کرنے کی بجائے ان کے مفادو تحفظ کیلئے تلف کردیئے جاتے ہیں یا بدل دیئے جاتے ہیں اور ایسا ہی ایک بار پھر ہورہا ہے اور استحصالی و عوام دشمن طبقات کو عوام پر مسلط کرنے والا الیکشن کمیشن ایکبارپھر عوام دشمنوں کا تحفظ کررہا ہے اور عدالت میں ان کی بیگناہی کے شواہد پیش کئے جارہے ہیں جبکہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ ادارے اور ان سربراہان حکمرانوں کے مفاد و تحفظ کیلئے ریاکرڈز و شواہد میں ردو بدل کررہے ہیں ۔

دہشتگردی سے نجات کیلئے یزیدیت کا خاتمہ ضروری ہے‘ جی کیو ایم
اقتدارو اختیار کیلئے نواسہ رسول تک کو قربان کردینا سیاست و یزیدیت کی روایت رہی ہے!
انقلابی پریس کانفرنس میں تاخیر کرنے والے کود اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لاہور میں دہشتگردی کی تازہ ترین واردات پر تشویش اور اظہار مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے بانی و چیئرمین گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ قوم اس بات پر پریشان و حیران ہے کہ پاکستان میں جب بھی احتساب یا انصاف کی منزل قریب آنے لگتی ہے یا حکمران مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تو خود کش حملوں ‘ سیکورٹی فورسز کی ٹارگیٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتوں میں اچانک اضافہ کیوں ہوجاتا ہے۔گجراتی سرکار نے سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں خود کش دھماکہ یقینا قومی المیہ و سانحہ ہے مگر یہ بھی یاد رکھا جائے کہ حق و صداقت کی راہ پر چلتے ہوئے یزیدی لشکر سے نکل کر ظلم کیخلاف اعلان جہاد کرنے سے ہی ایسے واقعات و سانحات کا تدارک ممکن ہے بصورت اقتدارو اختیار کیلئے نواسہ رسول تک کو قربان کردینا سیاست و یزیدیت کی روایت رہی ہے اسلئے یزیدی قافلے سے نکل کر یزید کیخلاف اعلان جہاد میں تاخیر ان لوگوں کے حق میں نہیں جو سانحہ لاہور کو بنیاد بناکر قومی ضروریات ‘ عوامی خواہشات پر احسانمندی کو فوقیت دیکر انقلابی پریس کانفرنس میں تاخیر کررہے ہیں ۔

بلاول و مریم ملاقات عوام کیخلاف استحصالیوں کا گٹھ جوڑ ہوگا ‘ راجونی اتحاد
میثاق جمہوریت نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والےاپنے مفادات کیلئے نئی گیم پلان کررہے ہیں
بلاول نے مریم کیلئے عوام کو مایوس کیا تو ان کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوجائیگا ‘ عمران چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پانامہ کیس سے حکومت ‘ اختیارات اور مستقبل کو لاحق خطرات سے باہر نکلنے کیلئے نوازشریف کی اجازت سے مریم نواز کی جانب سے بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ یہ بات عوام کو اب سمجھ آجانی چاہئے کہ روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی جمہوریت کے نام پر محاذآرائی عوام دوستی یا حب الوطنی نہیں بلکہ اختیارو اقتادر کی ہوس ہوتی ہے کیونکہ ان عوام دشمنوں نے اقتدار و حکومت لوٹمار و کرپشن کا ذریعہ بنا رکھا ہے اسلئے جب کبھی یہ پھنس جاتے ہیں تو جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف بناکر اپنے اپنے مفادات کیلئے یکجا ہوجاتے ہیں” میثاق جمہوریت “جیسے مفاداتی ہتھکنڈوں سے عوام کو بے وقوف بناتے ہیں مگر اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کیونکہ اگر اس بار بلاول نے مریم کو مایوس کرنے کی بجائے قوم کو مایوس کیا تووہ حکمرانوں اور جمہوریت کو تو شاید بچالیں مگر اپنے سیاسی مستقبل کوتباہی سے نہیں بچاپائیں گے !

جمہوریت‘ استحصالی طبقہ کا سب سے نفع بخش کاروبار ہے ‘ سولنگی اتحاد
حرص و ہوس کی شیطانی صفات رکھنے والوں نے ہمیشہ جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا ہے !
شیطانیت کے پیروکاروں کو انتخابات میں مسترد کئے بغیر قوم کا مستقبل کبھی محفوظ نہیں ہوسکتا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما امیر علی سولنگی پٹی والا نے سولنگی برادری سمیت پاکستان میں بسنے والی ہر مظلوم و محکوم برادری سے انقلاب و تبدیلی کیلئے جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بناکر کرپشن و لوٹمار کے ذریعے عوام کوغربت ‘مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ لاقانونیت ‘ بد امنی ‘ دہشتگردی ‘ رشوت ستانی ‘ کرپشن ‘ ظلم ‘ ناانصافی اور تمام بنیادی سہولیات سے محرومی کی غیر انسانی زندگی گزارنے پر مجبور کرنے والی روایتی وموروثی قیادتوں ‘ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کیخلاف احتسابی تحریک چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر لازم ہوچکا ہے کہ وہ اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ان تمام قیادتوں ‘ جماعتوں اور افراد کیخلاف شعوری مہم چلائیں جو عوامی خدمت کے نام پر امیر سے امیر ترین ہوتے جارہے ہیں اور عوام کو غریب سے غریب تر بنارہے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام میں ان کیخلاف احتسابی شعور بیدار کیا جائے کہ آئندہ انتخابات میں پھر سے ان پر اعتبار کرنے کی بجائے اپنی اپنی برادری کے ایسے مخلص نمائندوں کا انتخاب کیا جائے جو بلاشک غریب ہوں مگر ایمان ‘ صداقت ‘ دیانت ‘ امانت اور خلوص و ایثار کی دولت سے مالا مال ہوں کیونکہ حرص و ہوس کا شکار شیطانیت کے ان پیروکاروں سے نجات پائے بغیر عوام کی زندگی میں کبھی سکون ‘ سکھ ‘ خوشحالی ‘ تحفظ اور اطمینان نہیں آسکے گا ۔