کراچی کی خبریں 23/3/2016

Civil Defence Pakistan Day

Civil Defence Pakistan Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ یونس سایانی ‘ اقبال چاند ‘ یحییٰ خانجی تنولی اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور استحکام پاکستان و ترقی پاکستان کیساتھ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے فوج و عسکری قیادت کے عزم کی تکمیل و کامیابی کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا یوم پاکستان مذہبی ‘ مسلکی‘لسانی ‘ صوبائی ‘ جماعتی ‘ گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر خالصتاً پاکستانی ہونے کی حیثیت سے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور استحکام و خوشحالی کیلئے فعال و دیانتدارانہ کردار کی ادائیگی کے عزم و عہد کا متقاضی ہے جبکہ آج کا دن قومی اتحاد و یکجہتی کے اعادے کیساتھ افواج پاکستان پر اظہار اعتماد اور اس کی قربانیوں وایثار کے اعتراف کا متقاضی بھی ہے کیونکہ آج ہمارا آزاد و محفوظ فضاوں میں سانس لیناافواج پاکستان کی ایثار و قربانی کا مرہون منت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بحالی امن میں سول ڈےفنس کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ‘ گجراتی سرکار
سول ڈیفنس کو فعال بناکر ہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم سے نجات پانے میں مدد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت کی فراہمی یقینی بناکر نہ صرف دہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ حادثات اور قدرتی آفات کے مواقع پر بھی جانی ومالی نقصانات میں کمی کے امکانات کو بھی روشن کیا جاسکتا ہے ۔ یوم پاکستان کے موقع پر سول ڈیفنس ساوتھ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے صدر محفل گجراتی سرکار سورٹھ ویر المعروف پٹی والا ‘ مہمان خصوصی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ساوتھ مرزا خورشید بیگ‘ مہمان اعزازی ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ساو ¿تھ نسیم صدیقی‘ میزبان و ڈویژنل وارڈن اقبال چاند و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہی ۔ تقریب کے منتظمین میں یحییٰ خانجی تنولی ‘ صدیق میمن زری والا سید عرفان رضوی ‘ عبدالستار انصاری ‘سماعیل حاجی محمد عثمان‘ محمد یونس شیخ ‘ شکیل شاہد ‘ عمر شیخ ‘ قاسم موسیٰ‘اکمل پراچہ ‘ سعید خان ‘ داود عبداللہ خسہ ‘ یونس سایانی ‘ سلیم لودھی اور مصطفی خان اور مہمانوں میں نوابزادہ غلام محی الدین ‘ہارون حسین کعبہ والیہ ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ سید یاسین شاہ بابا ‘ حنیف سموں ‘ عرفان فاروق کمال ‘ خالد محمود ‘ دوست محمد بلوچ ‘ وہاب کھتری ودیگر سماجی شخصیات شامل تھیں جبکہ اقبال ٹائیگر نے تقریب میں نظامت اور فیصل خان نے سیکورٹی کی فراہمی و نظم و ضبط کی بحالی کے فرائض انجام دیئے ۔مقررین سول ڈیفنس کی فعالی اور اسے منظم و مربوط محکمہ بنانے کو قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی و صوبائی بجٹ میں اس محکمہ کیلئے فنڈ مختص کئے جائیں اور فنڈز کی خرد برد کے خاتمے کے ساتھ ان کا مفید استعامل بھی یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قومی وحدت ہی محفوظ مستقبل کی ضامن ہے‘ این جی پی ایف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی وحدت ہی محفوظ مستقبل کی ضامن ہے اسلئے آج قوم تمام مذہبی ‘ مسلکی‘ صوبائی ‘ لسانی ‘ جماعتی ‘ گروہی تفاوتوں اور نفرتوں و تعصبات سے بالاتر ہوکر پاکستانی ہونے کی حیثیت سے قومی و ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام و خوشحالی کیلئے فعال و دیانتدارانہ کردار کی ادائیگی کا عزم و عہد کرے کیونکہ ملک آج جن مسائل و مصائب سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ وہ تفرقہ و انتشار ہے جس نے قوم کو گروہوں میں تقسیم کردیا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب کوئی قوم گروہوں اور قبیلوں میں بٹ جاتی ہے تو اسے تباہی کیلئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی اسکی تباہی کیلئے اس کا انتشار ‘ نفرت اور مخاصمت ہی کافی ہوتی ہے ۔ یہ بات نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے آرگنائزر و چیئرمین عمران چنگیزی نے ایم آر پی سربراہ امیر پٹی کے ہمراہ یوم پاکستان کے موقع پرمزار قائد حاضری و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین این جی پی ایف فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری سید آصف حسین آغا و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

داعش و طالبان سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کا خالق امریکہ ہے ‘ سولنگی اتحاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) برسلز دھماکوں و دہشتگردی اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصا ن پر اظہار افسوس و تشویش اور وہاں موجود پاکستانی کی خیریت و حفاظت کیلئے دعا کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا کہ دنیا پر اسرائیل کے مذہبی اور اپنے اقتصادی غلبہ کیلئے جاری امریکی سامراجی پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والا انتشار دنیا کے امن و سکون کیلئے ہی نہیں بلکہ مستقبل کے تحفظ کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ داعش اور طالبان سمیت تمام اسلام کے نام پر امن برباد کرنے والی تمام دہشتگرد و تشدد پسند تنظیمیں امریکہ کی پیدا کردہ ہیں جن کی تخلیق کا مقصد اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے اور دہشتگردی سے نجات کے نام پر مسلمانوں کی نسل کشی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اسلئے اسلامی ریاستوں کو اسلام و مسلمانوں کے مستقبل کیلئے اختلافات و تحفظات سے بالاتر ہوکر امریکہ اور سامراجی نظام و پالیسیوں کیخلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وراثتی قیادتوں کو مسترد کرکے خاندانی سیاست سے نجات پانی ہوگی ‘ راجونی اتحاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قومی و عوامی مسائل اور بحرانوں و خطرات کی وجہ وہ استحصالی سیاسی نظام ہے جس کی وجہ سے چند محدود و مفاد پرست خاندان اس کے ملک کے اختیار و اقتدار اور عوام کی تقدیر کے مالک بنے بیٹھے ہیں اور اس نظام سے نجات پائے یعنی باپ داد اکے نام کے سہارے اقتدار میں آکر ملک و قوم کو لوٹنے اور عوام پر ظلم وجبر کرنے والوں کا جب تک عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب نہیں کرینگے نہ تو عوام کی حالت بدل سکتی ہے اور نہ ہی قومی حالات میں تبدیلی لائے جا سکتی ہے۔