کراچی کی خبریں 8/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے عالمی حالات وواقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں طاقت کا توازن بدل جائے گا مگر افسوس کہ پاکستانی قیادت مستقبل کی پیش بینی و پیش بندی کی صلاحیت سے محروم ہے اسلئے مستقبل کے تقاضوں پر توجہ دینے کی بجائے اختیار واقتدار اور مفاد ات کی سیاست میں مصروف ہے جس کی وجہ سے نہ تو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق مثبت تبدیلی لائی جارہی ہے اور نہ ہی دوستوں و دشمنوں کی ازسر نو صف بندی کی ضروت و اہمیت پر توجہ دی جارہی ہے اور اگر حکمرانوں ‘ سیاستدانوں ‘ دانشوروں ‘ پالیسی سازوں اور مقتدر طبقات نے عصری تقاضوں پرتوجہ دیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے پیش بندی نہیں کی تو تبدیک شدہ دنیا میں پاکستان کسی اچھی پوزیشن کی بجائے ماضی کی طرح پست حیثیت اور کمزور پوزیشن پر ہوگا اسلئے ضروری ہوچکا ہے کہ قومی قیادتیںا ور تمام طاقتیں پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے ذاتی مفادات کو پس پش ڈالکر یکجا و متحد ہوجائیں اور منتشر قوم کو متحدکرکے عصری و مستقبل کے تقاضوں کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و تسلط اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کیخلاف لڑنے والے کشمیری بھائیوں و کشمیر کاز کی حمایت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے پاکستانی قوم کے جذبات کو بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے مگرمچھ کے آنسو قرار دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘مارواڑی الائنس کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ روشن پاکستان پارٹی کے رہنما یونس سایانی ‘سماجی رہنما صدیق میمن زری والا ‘ ڈاکٹر عصمت ‘ فاطمہ میمن ‘ علی مراد ‘ فرح ناز ‘ کاشف قریشی ‘ توفیق علی شاہ ‘ خان محمد ‘ چوہدری حنیف ‘ محوش ناز ‘ قاری محمد رمضان ‘ ذیشان‘ قانونی ماہرین ایڈوکیٹ ایوب صدیقی ‘ الطاف میمن ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی قیادت اپنے آقا بھارت کی خوشنودی کیلئے منافقین کا کردار ادا کررہی ہے اور رب ذوالجلال نے منافقین کو اسلام و ایمان والوں کیلئے مشرکین و کفار سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی عوام ہر طرح سے کشمیریوں کیساتھ ہیں اور مکمل طور پر کشمیر کاز و کشمیر کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے جذبات کیلئے انہیں بنگلہ دیش کی منافق قیادت کی سرٹیفکیٹس کوئی ضرورت نہیں ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف اپنے عزائم کی بنیاد پر بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں دس فیصد اضافہ اور مختلف ممالک سے سامان حرب کی خریداری کیساتھ دفاعی منصوبے و سمجھوتے یقینا پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے خطرات کا اشارہ ہی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ بھارت عملاً پاکستان پر جنگ مسلط کرنے اور دنیا کے امن کو جنگ کے جہنم میں بھسم کرنے کی تیاریاں کررہا ہے اس صورتحال میں ضروری ہے کہ سیاسی ‘ مذہبی اور قومی قیادتیں خود متحد ہوکر منتشر قوم کو یکجا کرنے کا فریضہ ادا کریں اور مقتدر طبقات فوج کیخلاف سازشیں چھوڑ کر دفاعی بجٹ میں ناگزیر و ضروری اضافے کیلئے مثبت اقدامات کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کو عالم انسانیت اور عالمی امن کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ایماءاور یہودیوں کے مفادات کیلئے امریکی صدر ٹرمپ جس اسلام دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ نہ صرف عالمی امن کیلئے خطرناک ہے بلکہ خود امریکہ اور امریکی عوام کے مستقبل کیلئے بھی بھیانک نتائج کا پیش خیمہ ہے یہی وجہ ہے کہ دانشمند امریکی قیادت ٹرمپ اقدامات کے حمایت سے گریزاں ہے جبکہ جم ڈیباکس جیسے دانشمند و دانشور اور امریکہ سے مخلص سینیٹرز تو اب برملا ٹرمپ پالیسیوں و اقدامات کی مخالفت کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ بہت جلر ٹرمپ پالیسیوں کے باعث شکست و ریخت کا شکار ہوجائے گا اور دنیا کو ایک اور ظالم سپر پاور سے نجات مل جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر عاصم کی علات اور کمر کی تکلیف پر اظہار تشویش اور ان کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کراچی کے مشہور معالج و ماہر ہڈی و جوڑ حبیب بھائی پٹی والا نے ڈاکٹر عاصم ‘ حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے کمر کے علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالت اجازت دے تو وہ ڈاکٹر عاصم کی کمر کی تکلیف کا علاج کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اس حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب بھائی پٹی والا نے کہا کہ جرم ثابت ہونے اور عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے تک ڈاکٹر عاصم پاکستانی شہری ہیں اور شہری کی حیثیت سے علاج ان کا بنیادی حق ہے جس سے انہیں محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی جبر کہلائے گا اس لئے عدلیہ اگر انسانی حقوق اور ڈاکٹر عاصم کے آئینی و قانونی استحقا ق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے علاج کی اجازت دے اور ڈاکٹر عاصم ‘ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی چاہے تو میں ڈاکٹر عاصم کے کمر کی تکلیف کا علاج کرنے کو تیار ہوں اور اپنے تجربہ کی بنیاد پر مجھے یقین ہے کہ میرے علاج کی بدولت اور اللہ کی رحمت سے ڈاکٹر عاصم چند ہفتوں میں ہی کمر کی تکلیف سے نجات اور شفایاب ہوجائیں گے ۔ حبیب بھائی نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو ‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ حکومت سندھ اور ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈاکٹر عاصم کو کمر کی تکلیف سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو مجھ سے میرے موبائل نمبر 03002853441پر رابطہ کریں یاتین ہٹی چوک جہانگیر روڈ پر نوری شاہ بابا کے مزار سے ساتھ موجود میرے مطب پر رابطہ کیا جائے۔