کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، 9 ملزمان گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

کراچی (جیوڈیسک) سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ نمبر 12 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سلیم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا اہلکار سادہ لباس میں ملبوس تھا۔

بلال کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

رینجرز نے لانڈھی کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کر کے عسکری ونگ کے ملزم اور ڈاکو سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گارڈن نبی بخش کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان متعدد ورداتوں میں ملوث ہیں۔