کراچی کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے میرٹ کو بنیاد بنانا ضروری ہے۔ سید آصف حسنین

کراچی : کے سی سی اے کے زیر اہتما م اور کے الیکٹرک ،آئی ایم کراچی کے تعاون سے منعقدہ کے الیکٹرک انڈر 19 کرکٹ لیگ کا افتتاح مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے RLCA کورنگی گرائونڈ پر گیند کو ہٹ لگا کر کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور اپنے علاقے شہر اور ملک کی نمائندگی کریں ہمیں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لئے میرٹ کو بنیاد بنانا ہوگا

انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس چیمپیئن شپ کے بعد مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپانسر کا بہت اہم کردادر ہوتا ہے ہم پوری کوشش کررہے ہے کہ کراچی میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کریں تاکہ ہمارے کھلاڑی ملکی اور بین القوامی سطح پر اپنے شہر کا نام روشن کرسکیں

اس موقع پر خالد نفیس نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کے الیکٹرک کے نمائندے زیب خان ،SMS مینجمنٹ کے نمائندے محمد جاوید ،سابق ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان ،KCCA کے سیکریٹری شفیق کاظمی ،جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، اسسٹنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی ،شہزاد عالم ، سابق کونسل ممبر ایس ایم اسحاق ،KCCA کونسل کے ممبر ان ظفر احمد،افتخار الزماں خان سید محمد احمد نقوی ،غلام رسول ، جاوید خان ،اجمل نصیب ،نوشاد علی ,زون 1کے سیکریٹری منیر قادری ،زون 2 کے سیکریٹری محمد شاہد،زون 3کے سیکریٹری محمد رئیس ،زون 5 کے سیکریٹری سلیم شاہ ،زون 7 کے سیکریٹری مظہر اعوان،زون 4 کے خزانچی امجد علی ،زون 1 خزانچی عارف وحید ،زون 3 کے خزانچی یامین خان ، زون 5 کے خزانچی محمد سلمان اور دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی

افتتاحی میچ KCCA زون V اور آئی ایم کراچی کے درمیان کھیلاگیا KCCA زون Vنے ٹاس جیت کر 30 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے وسیم الدین 37 ،سلمان خان 35 ،توصیف احمد 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے زوہیب عابد نے 27 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جواب میں آئی ایم کراچی کی ٹیم 132 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی زوہیب عابد 45 رنز ناٹ آئوٹ رہے ارشد قریشی نے 16 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اس طرح یہ میچ KCCA زون 5 نے 59 رنز سے جیت لیا ۔

Asif Ali Playing Cricket

Asif Ali Playing Cricket