کراچی: پی پی کے سینیئر رہنما مخدوم امین فہیم انتقال کرگئے

Makhdoom Amin Fahim

Makhdoom Amin Fahim

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مخدوم امین فہیم نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم طویل عرصےسےعلیل تھے۔ وہ کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مخدوم امین فہیم 4ا گست 1939ءکوضلع مٹیاری کےعلاقے ہالامیں پیداہوئے۔انہوں نے 1977 ءسے 2013 ءتک مسلسل 8بارانتخابات میں حصہ لیا۔بینظیربھٹوکےدوراقتدارمیں 1988 ءسےاگست 1990 ءتک وزیراطلاعات رہے۔

2008 ء میں انہیں وفاقی وزیرصنعت وتجارت کاقلمدان سونپاگیاامین فہیم کافی عرصے سے علیل تھے اور آج کراچی کے ایک نجی اسپتال میں چل بسے۔ ان کو بلڈکینسر کامرض لاحق تھا۔

ذوالفقار علی بھٹوسے بلاول بھٹوتک وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے،زمانے کی گرم سرد ہواؤں کے باوجود انہوںنے پی پی کا ساتھ کسی بھی لمحے نہیںچھوڑا ۔ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔