پاکستان اسٹیل: ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

Pakistan Steel Mill

Pakistan Steel Mill

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ، ملاز مین کا کہنا ہے کہ اگست، ستمبر، اور اکتوبر کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ نومبر بھی ختم ہورہا ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل عبدالحفیظ شاہ نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے توقع ہے کہ آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں تنخواہوں کی منظوری مل جائے گی۔