کراچی میں الیکشن آج ہوں یا کل متحدہ قومی موومنٹ تاریخی فتح سے ہمکنار ہو گیا۔ اقبال محمد علی

 Iqbal Mohammad Ali,Speech

Iqbal Mohammad Ali,Speech

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی عوامی مقبولیت سے خائف مخالفین شکست کے خوف میں مبتلا ہو کر شہر کراچی میں بلدیاتی انتخاب کا التواء چاہتے ہیں کراچی میں الیکشن آج ہوں یا کل متحدہ قومی موومنٹ تاریخی فتح سے ہمکنار ہو گیا انشا اللہ 5دسمبرکو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے متحدہ کے مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست نامزد بلدیاتی امیدواروں کے انتخابی کارنر میٹنگ کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست بلدیاتی امیدواران بھی موجود تھے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے انہوں نے کہاکہ شہر کراچی قائد کے چاہنے والوں کا شہر انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ 5دسمبر2015ء کو حق پرست امیدواروں تاریخی فتح سے ہمکنار کرکے شہر اور شہریوں کے ساتھ ایم کیو ایم کے مخالفین کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ہم مخالفین کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ شہر کراچی قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے 5دسمبر کو ہونے والا بلدیاتی انتخاب عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔