کراچی کی خبریں 27/7/2017

Sayani Welfare Eid Millan

Sayani Welfare Eid Millan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی قوم کو ان تمام افراد اور اداروں کا شکر گزار ہونا چاہئے جنہوں نے پانامہ دستاویزات کو لیک کرکے حب الوطنی ‘ عوام دوستی اور جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے دشمنوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا ہے ‘ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پانامہ کیس کھلنے کے بعد شریف فیملی کی ملک وقوم دشمنی اور دھوکا دہی سے ہی نقاب نہیں اٹھا بلکہ مسلم لیگ (ن) ‘ تحریک انصاف ‘ پیپلزپارٹی سمیت دیگر روایتی سیاسی جماعتوں کے قائدین ورہنما ¶ں کی ٹیکس چوری ‘ لوٹمار ‘ عوام دشمنی اور مفادات کے حصول کیلئے بیرون ملک اقامہ و نیشنلٹی کے حصول کیلئے کاسہ لیسی کے ذریعے قومی وقار کو مجروح کرنے کا کردار بھی بے نقاب ہوچکا ہے جس کے بعد اگر عدلیہ آئینی شق 62اور63پر یقینی عملدرآمد کرائے تو نہ صرف صدر و وزیراعظم ‘ وفاقی کابینہ ‘ اراکین قومی و صوبائی پارلیمان ‘ اراکین سینیٹ نا اہل ہوجائیں گے بلکہ انصاف‘ دفاع ‘ تحفظ ‘ سماجیات ‘ اقتصادیات ‘ معاشیات ‘ تعلیم ‘ تجارت اور خدمات سے وابستہ کئی ساے اداروں کے سربراہان و افسران بھی ملازمت سے سبکدوش ہوکر جیلوں میں جگہ پائیں گے اسلئے لگتا یوں ہے کہ قومی معاملات کو بحرانوں سے بچانے کیلئے ایکبار پھر ملک کو انصاف واحتساب سے محروم رکھتے ہوئے نظریہ ضروت کی روایت پرستی کو دہرایا جائے گا ۔

اَبر رحمت کو عوام کیلئے طوفان زحمت بنایا جارہا ہے ‘ جی کیو ایم
محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود مو ¿ثر اقدامات سے گریز عوام دشمنی ہے ‘ سورٹھ ویر
حکمران جماعتیں اقتدار و اختیار کی جنگ میں عوام وعوامی مینڈیٹ کو رسوا کررہی ہیں گجراتی سرکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید برساتوں کی پیشنگوئی کے باوجود صوبائی و شہری حکومت اور تعلقہ محکموں کی جانب سے ضروری اقدامات سے گریز کی پالیسی کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے باوجود ندی نالوں کی صفائی ‘ سڑکوں کی مرمت سیوریج نظام کی بہتری اور صفائی اقدامات پر توجہ نہ دینا ابر رحمت کو کراچی اور عوام کیلئے باعث زحمت بنانے کی سازش ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اختیار واقتدار کی جنگ میں ملوث سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کو عوامی خدمت کی بجائے مفادات کیلئے استعمال کررہی ہیں جو عوام ‘ عوامی اعتماد اور مینڈیٹ کی توہین و تذلیل کے مترادف ہے اسلئے عوام کو اب یہ بات جان لینی چاہئے کہ موروثی و روایتی قیادتوں ‘ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی طرح شخصیت پرستی کے تحت وجود میں آنے والی سیاسی جماعتیں اور پارلیمان و کابینہ کبھی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی ۔ مسائل سے نجات کیلئے عوام کو کردار ‘ اعمال ‘ تعلیم ‘ تجربہ اور دیانتداری ‘ فرض شناسی ‘ جرا ¿تمندی اور عوام و پاکستان سے محبت و خلوص کو معیار بناکر قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا !

امریکی نمائندہ خصوصی کی تقرری مفید ثابت ہو گی‘ راجونی اتحاد
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نمائندہ خصوصی کا تقرر خطے کی اہمیت کا ادراک ہے‘ امیر سولنگی
پاکستان راجونی اتحاد کی جانب سے نئی امریکی نمائندہ خصوصی کی تقرری کا اقدام مستحسن قرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے جون لیور ملر کے استعفیٰ سے خالی ہونے والے امریکی نمائندہ خصوصی کے ختم کئے جانے والے عہدے کی بحالی اور اس عہدے پر محکمہ خارجہ کی ایس جی ویلز کی تعیناتی کواحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری اور خطے میں موجودگی کشیدگی کے خاتمے کی جانب پیشرفت ممکن ہوسکے گی ۔راجونی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ معروضی حالات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین رابطے ضروری ہیں۔ گو افغان انتظامیہ کا پاکستان کے بارے میں رویہ مخاصمانہ اور معاندانہ ہے ایسے حالات میں غلط فہمیاں جلتی پر تیل کا کام کرتی ہیں۔ اس حوالے سے بھارت شاطر اور کایاں ہے جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پاک افغان تعلقات کے بگاڑ میں سرگرداں رہتا ہے۔ نئی امریکی نمائندہ کی تقرری سے پاک افغان رابطوں میں جہاں بہتری آئیگی وہیں کشیدگی میں اضافہ نہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نمائندہ خصوصی کا تقرر خطے کی اہمیت کا ادراک ہے۔ ویلز کے تقرر سے امید کی جانی چاہئے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں جو ادائیگیاں روکی گئی ہیں‘ نئی نمائندہ خصوصی ان کو کلیئر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

موروثی ‘شخصی اور متعصبانہ سیاست قوم کو برباد کررہی ہے‘ سولنگی اتحاد
شخصیت پرستی و تعصب چھوڑ کر عوام کردار و اعمال کی بنیاد پر قیادت منتخب کریں ‘ امیر سولنگی ‘صالح سولنگی
برادریوں کے تعلیم یافتہ و مخلص نوجوانوں کو خود سے منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجا جائے‘ روشن سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عوام کے تمام مسائل و مصائب کی وجہ شخصیت پرستی ‘ تعصب ‘ خوف اور طاقت و دولت کے رعب کے تحت ووٹ کا غلط اور استحصالی طبقات کے مفادات میں استعمال ہے اگر عوام اپنا ووٹ دیانت ‘ شرافت ‘ قابلیت ‘ کردار اور اخلاق کی بنیاد پر اپنی اپنی برادری سے تعلق رکھنے والے مخلص نمائندوں کو دینے کی روایت اپنالیں تو تمام عوامی ہی نہیں بلکہ قومی مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘صالح سولنگی ‘ایاز سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ روشن سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ عرفا ن سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ڈاکٹر اللہ ڈنو سولنگی ‘ ساگر سولنگی ‘ دلبر سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی و دیگرنے میر پور میں سولنگی برادری کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عوامی و قومی مسائل کی وجہ استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی حرص ‘ ہوس ‘ لالچ ‘ کرپشن ‘ ظلم ‘ جبر اور مفاد پرستی ہے اگر ان مفاد پرستوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کردیا جائے اور مخلص ومحب وطن قیادت کو اقتدار میں لایا جائے تو تمام مسائل حل اوربحران دور کئے جاسکتے ہیں مگراس کیلئے ضروری ہے عوام انتخابات میں اس مخلص و دیانتدار طبقے کو آگے لائیں جو ہم میں سے ہو اور ہمارا اپنا ہو ۔

جی کیو ایم ‘ سایانی ویلفیئراور دی آل میمن جنرل جماعت کی ”عید ملن“
پی پی کے فاروق میمن ‘ قومی عوامی جرگہ کی روبینہ یاسمین و دیگر سیاسی و سماجی رہنما ¶ں کی شرکت
مہمان خصوصی امیر پٹی باعث علالت شرکت نہ کرسکے ‘ شرکاء نے انکی صحت و شفا کیلئے دعاکی !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی رکن جماعت دی آل میمن جنرل جماعت ‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گجراتی قومی موومنٹ کی مشترکہ عید ملن پارٹی میں ماہر قانون وروحانی تصانیف نگار الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ ماہر قانون ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ فرزند جوناگڑھ اقبال چاند ‘ انور عمر فینسی ‘روزنامہ وطن گجراتی کے ایدیٹر عثمان عرب ساٹی ‘ سماجی رہنما حنیف سموں ‘نور محمد بالا ‘ یاسین مہران والا ‘ مارواڑی قومی الائنس کے رہنما اقبال ٹائیگر ‘ ڈاکٹر ظہور ‘ ڈاکٹر نواز علی ملاح ‘ سماجی رہنما اقبال باوانی ‘شفیق نینی بانٹوا والا ‘ عبدالغفار میمن ‘ عارف جونا گڑھی ‘ خان آف بدھوڑا یحییٰ خانجی تنولی ‘ فنکار علی مراد ‘ محمد فیاض میمن ‘ عرفان میمن ‘ عابد میمن کتیانہ والا ‘ سید آفتاب علی شا ہ ‘ عارف دادانی ‘ محمد حسین چٹھہ ‘ الطاف عمرانی ‘فلم انڈسٹری سے وابستہ محمد حنیف چوہدری ‘ معین باپو ‘ بابوگجراتی داتاری ‘ فیاض میمن ‘ اعجاز سیال ‘ جاوید جا ¶لہ ‘ فرح ناز ‘ محترمہ شگفتہ ‘تبسم بانو کے علاوہ قومی عوامی جرگہ کی چیئر پرسن ڈاکٹر روبینہ یاسمین پیپلز پارٹی رہنما محمد فاروق میمن نے بھی اپنے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر علی پٹی والاالمعروف سورٹھ ویر کی نا سازی طبع کی بناءپر شرکت نہ کرسکے جس پر تقریب کے منتظم یونس سایانی و فاطمہ میمن اور صدر محفل محمد صدیق عثمان سایانی نے امیر پٹی کیلئے صحت و شفا اور درازی عمر کی دعا کرائی ۔