کراچی کی خبریں 26/7/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات منظر پر آچکی ہے کہ صرف نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے ہی بیرون ملک سرمائے کی منتقلی اور ٹیکس چوری کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کیساتھ عوام اور اداروں سے جھوٹ نہیں بولا ہے بلکہ پاکستان کے تقریباً تمام سیاستدان ہی ٹیکس کیساتھ اقامہ کے حصول کیلئے کاسہ لیسی کے ذریعے ملکی و قومی وقار کا سودا کرتے رہے ہیںاسلئے عدلیہ نے گر اسلامی ‘ آئینی اور حقیقی انصاف و احتساب کی بنیاد رکھی تو نہ صرف نوازشریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد بلکہ ایوانوں میں موجود تمام سیاستدانا ور ان کے پورے پورے خاندان تک ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست ‘ انتخاب اور سرکاری و عوامی عہدے کیلئے نااہل ہوجائیں گے اسلئے اب استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے یہ تمام افراد احتساب سے بچنے کیلئے یو ٹرن لیں گے اورنواز شریف کو احتساب سے بچانے کی صرف اسلئے کوشش کریں گے کہ آج تمہاری کل ہماری باری ہے سے محفوظ رہا جاسکے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ قرائن بتارہے ہیں کہ احتساب کا شور مچانے اور احتساب کی زد میں آنے والے استحصالی طبقات پر مشتمل تمام گروہ اپنے اپنے تحفظ کیلئے چور دروازہ تلاش کررہے ہیں جس کیلئے خفیہ ‘ پوشیدہ اور برملا اور علی الاعلان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بوڑھے سیاسی گدھ قوم کی لاش کو نوچتے رہنے کے اپنے حق کے تحفظ کیلئے نئی کرگس جاتی کو نئی ذمہ داریوں کیساتھ آگے بڑھارہے ہیں ۔

بھارت پاکستان میں عوام دشمنوں کا معاون و محسن ہے ‘ جی کیو ایم
امن دشمنوں سے تعلقات رکھنے والوں کی نشاندہی کیلئے بھی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے!
عوام دشمنوں کااحتساب ہونے لگتا ہے توملک میں دہشتگردی بڑھ جاتی ہے‘ گجراتی سرکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے لاہور میں دہشتگردی کے تازہ ترین سانحہ کو ماہر قانون احمد رضا قصوری کی جانب سے نواز شریف کے تحفظ کیلئے بھارتی امداد قرار دیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ پاکستان میں جب بھی احتساب یا انصاف کی منزل قریب آنے لگتی ہے یا حکمران مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تو خود کش حملوں ‘ سیکورٹی فورسز کی ٹارگیٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوجاتا ہے جس سے یہ تاثر فروغ پارہا ہے کہ پانامہ کیس کرپشن میں ملوث مقتدر خاندان کو بھارت ‘ امن تخریبی عناصر ‘ کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کی حمایت حاصل ہے اسلئے عدلیہ کو چاہئے کہ اس حوالے سے بھی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے کہ پاکستان میں کون کون امن دشمنوں ‘ دہشتگردوں ‘ تخریب کاروں ‘ کالعدم تنظیموں اور بھارت و بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے رابطہ میں ہے اور کس کس کس کو پاکستان و امن دشمن قوتیں کس طرح سے اور کب کب امدادو معاونت فراہم کرتی رہی ہیں تاکہ امن و پاکستان دشمنوں سے تعلقات و مفادات رکھنے والوں کو نے نقاب کرکے کیفر کردارتک پہنچایا جاسکے ۔

سیاستدان اقتدار کی یزیدی و فرعونی تاریخ کو یاد رکھیں ‘ راجونی اتحاد
حصول و تحفظ اقتدار کیلئے عورتوں کا ستعمال سیاسی تاریخ کی بہت پرانی روایت ہے ‘ اقبال ٹائیگر
اقتدارو اختیار کی پوجا و پرستش کرنے والوں نے اس کے تحفظ کیلئے نواسہ رسول تک کو قتل کیاہے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں کی محلاتی سازشیں مفادات کے حصول کیلئے عورتوں کے استعمال کی روایات سے پُر اور قتل حسین ؑ اس بات کی علامت ہے کہ اقتدار اور حصول اقتدار کیلئے کوئی کسی کو نہیں بخشتا ۔اسلئے سیاستدانوں کوسیاسی تاریخ فراموش نہیں کرنی چاہئے اور عورتوں کی مدد سے سیاسی مفادات اٹھانے والوں سے خود کو محفوظ رکھنا چاہئے جبکہ یزیدیت کی نقاب کشائی کے بعد اس کے لشکر میں رہ کر یزیدیت پرستی کی بجائے حق پرستانہ کردار ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرنے والوں کو پریس کانفرنس میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ مفادات کیلئے نواسہ رسول تک کو قربان کرنا سیاسی و یزیدی تاریخ کا حصہ ہے!

استحصالی طبقہ کی حکمرانی میں کبھی قومی مسائل حل نہیں ہونگے ‘ سولنگی اتحاد
عوامی و قومی مسائل کے حل کیلئے عوام کو قیادت میں تبدیلی لانی ہوگی ‘ امیر سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی
عوام اب صرف ان کو وٹ دیں جو ان میں سے ہیں ‘ ان سے ہیں اور ان کے اپنے ہیں ‘ صالح سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘صالح سولنگی ‘ایاز سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ روشن سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ عرفا ن سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ڈاکٹر اللہ ڈنو سولنگی ‘ ساگر سولنگی ‘ دلبر سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی و دیگرنے میر پور میں سولنگی برادری کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تمام مسائل و مصائب کی وجہ شخصیت پرستی ‘ تعصب ‘ خوف اور طاقت و دولت کے رعب کے تحت ووٹ کا غلط اور استحصالی طبقات کے مفادات میں استعمال ہے اگر عوام اپنا ووٹ دیانت ‘ شرافت ‘ قابلیت ‘ کردار اور اخلاق کی بنیاد پر اپنی اپنی برادری سے تعلق رکھنے والے مخلص نمائندوں کو دینے کی روایت اپنالیں تو تمام عوامی ہی نہیں بلکہ قومی مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں کیونکہ تمام عوامی و قومی مسائل کی وجہ استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی حرص ‘ ہوس ‘ لالچ ‘ کرپشن ‘ ظلم ‘ جبر اور مفاد پرستی ہے اگر ان مفاد پرستوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کردیا جائے اور مخلص ومحب وطن قیادت کو اقتدار میں لایا جائے تو تمام مسائل حل اوربحران دور کئے جاسکتے ہیں مگراس کیلئے ضروری ہے عوام انتخابات میں اس مخلص و دیانتدار طبقے کو آگے لائیں جو ہم میں سے ہو اور ہمارا اپنا ہو ۔