کراچی کی خبریں 7/7/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل پانے والی جے آئی ٹی انصاف کی فراہمی کیلئے تفتیش کا فریضہ ادا کررہی ہے ہوسکتا ہے اس کے کام کا طریق کار لوگوں کیلئے قابل قبول نہ ہو مگر طریق کار سے اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ جے آئی ٹی پر جانبداری کے الزمات لگاکر اسے بدنام کیا جائے کیونکہ جے آئی ٹی کیخلاف تضحیک آمیز رویہ اعلیٰ عدلیہ کی توہین کے مترادف اور عدالتی فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے ۔ گجراتی سرکار نے پانامہ کیس کے حوالے سے جاری حکومت و اپوزیشن کی میڈیا مہم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں الزامات و دھمکیوں کی سیاست کے ذریعے حکومت و اپوزیشن نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہاتھیوں کی جنگ میں عدلیہ کو گنے کا کھیت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو اس معتبر ادارے کیساتھ ظلم و زیادتی اور اس کی ساکھ کو برباد کرنے کی سازش ہے ۔

مقتدر طبقات کا احتساب صرف عوام کرسکتے ہیں ‘ جی کیو ایم
پاکستان کی تاریخ عدالتی مقتدر طبقات کے احتساب کی روایت سے محروم ہے ‘ گجراتی سرکار
عوام اپنا ووٹ استحصالیوں کے انتخاب کی بجائے ان کے احتساب کیلئے استعمال کرنا ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قو می موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں قوم روایتی شخصیت پرستی ‘ تعصب ‘ لسانیت ‘ فرقہ پرستی اور طاقتور واستحصالی طبقات کے ڈر و خوف کی بناءپر ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل میں مزید تکالیف و اندھیرے لکھنے کی بجائے سابقہ و موجودہ و حکمرانوں کی کارکردگی ‘ لوٹمار ‘ کرپشن اور عوام دشمن اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے ان کا احتساب کریں اور مخلص ‘ محب وطن ‘ دیانتدار قیادت کے انتخاب کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کو مسترد کرکے انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں تاکہ عوامی احتساب کی بعد ملک وقوم دشمنوں کا عدالتی احتساب بھی ممکن ہو سکے کیونکہ پاکستان مقتدر طبقات کے احتساب کی تاریخ و روایت سے محروم ہے ۔

پانامہ کیس فیصلہ کا ثمر عوام کو نہیں استحصالیوں کو ملے گا ‘ راجونی اتحاد
پاکستان کی تاریخ مقتدر واستحصالی طبقات کے احتساب کی روایت سے پاک ہے‘ عمران چنگیزی
مقتدر طبقہ عدالتی سرٹیفکیٹ کے ذریعے نسل در نسل حکمرانی کا حق و اختیار چاہتا ہے ‘ امیر خواجہ‘ اقبال ٹائیگر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اقتدار واختیار کی طاقت سے قوم کو لوٹ لوٹ کر اندرون وبیرون ملک جائیدادیں اور کاروبار بنانے والے ملک و قوم دشمن یہ جان چکے ہیں کہ اقتدار کی طاقت ہی ان کے تحفظ کا ذریعہ اور اس قوم کو لوٹنے کا ہتھیار ہے اور اگراقتدار ان سے چھن گیا تو وہ اپنے تمام سابقہ گناہوں کی سزا کا شکار ہوسکتے ہیں اسلئے وہ پانامہ کیس کے نام پر احتساب کا ٹوپی ڈرامہ رچاکر عدلیہ کے ذریعے دیانتداری اور حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرکے پاکستان میں در نسل حکمرانی چاہتے ہیں ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ مقتدر واستحصالی طبقات کے احتساب کی روایت سے پاک ہے اسلئے پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آیا اس کا ثمر عوام کو نہیں بلکہ مقتدر واستحصالی طبقے کو ہی حاصل ہوگا۔

استحصالی و ظالم طبقہ سولنگی قوم کے اتحاد سے خوفزدہ ہے ‘ سولنگی اتحاد
سازشوں کے جال بچھانے والے یاد رکھیں ہم اتحاد سے ہر سازش ناکام بنادینگے‘ امیر سولنگی
9جولائی کا سولنگی برادری کا اجتماع عام استحصالیوں کیخلاف اعلان جنگ و بغاوت ہوگا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے اختیار اقتدار پرقابض استحصالی و طالم طبقہ سولنگی قوم کے اتحاد اور استحصالیوں سے نجات کیلئے برادری مخلص ‘ دیانتدار ‘ تعلیم یافتہ و با صلاحیت نوجوانوں کے انتخاب کے پیغام سے خوفزدہ ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ استحصالی عناصر نہ صرف سولنگی اتحاد کی سیاسی جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیںبلکہ سولنگی برادری کے زعماءو عمائدین کو لالچ دیکر خریدنے یا دھونس و دھمکیوں سے خوفزدہ بھی کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں مگر سلام ہے سولنگی برادری کو جس کا ہر فرد ظلم و استحصال کیخلاف ایسی سیسہ پلائی دیوار ہے جسے نہ تو دھمکیوں سے جھکایا جاسکتا ہے اور نہ ہی لالچ سے خریدا جاسکتا ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سولنگی قوم اپنے اتحاد سے استحصالیوں ‘ ظالموں ‘ قوم کو لوٹنے والوں اور عوام دشمنوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گی کیونکہ سولنگی قوم کے اتحاد و پیغام سے دیگر برادریاں بھی متاثر ہوکر ظلم اور ظالموں کیخلاف متحدو یکجا ہورہی ہیں جو انقلاب و تبدیلی کی علامت ہے۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ سولنگی برادری کے 9جولائی بروز اتوار کو اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں ہونے والا اجتماع عام میں سولنگی برادری آئندہ انتخابات میں حلقہPS-5سمیت دیگر حلقوں پر اپنے امیدواروں کی نامزدگی کے ذریعے استحصالیوں کیخلاف اعلان بغاوت واعلان انقلاب کرے گی۔