کراچی: پریڈی میں جعلسازی سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

Gang Arrested

Gang Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے جعل سازی کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا، کراچی کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو سامان خریدنے کے بہانے لوٹا کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم نے 50 موبائل فونز اور 10 لیپ ٹاپ شہریوں سے ہتھیانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم نے بی کام کر رکھا ہے ۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور 2 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار ملزم عتیق کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کی وجہ سے وارداتیں شروع کیں ۔ 6 سال سے مختلف شہروں میں دھوکا دے کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا۔