کراچی : مختلف علاقوں میں بجلی معطل ،10 گھنٹوں میں بحالی کا امکان

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے،کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے میں10گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

شہریوں کو اپنے روز مرہ معمولات میں ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے،شہر میں دن کے آغاز سے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کے باعث صبح سات بجے سے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئِی۔

متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے کچھ بلاکس شامل ہیں جبکہ لیاقت آباد، لسبیلہ، محمود آباد، منظور کالونی، اور ڈیفنس کے کچھ حصوں میں بجلی کی سپلائی میں تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے کئی علاقوں سے وولٹیج میں کمی اور ٹرپنگ کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں فالٹس کو چیک کیا جارہا ہے جسے جلد دور کردیا جائے گا۔