کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور کیلئے روانہ

Eid Special Trains

Eid Special Trains

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کینٹ سے پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہوگئی ، ٹرین حیدرآباد ، روہڑی ،رحیم یار خان اور بہاولپور سٹیشن پر رکتے ہوئے کل صبح لاہور پہنچے گی۔

کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے پہلی عید سپیشل ٹرین گیارہ بجے لاہور کیلئے روانہ ہوئی ۔ کینٹ سٹیشن سے ٹرین میں دو سو مسافر سوار ہوئے ، ریلوے حکام کا کہنا ہے باقی مسافر دیگر سٹیشنز سے سوار ہوں گے ۔ ٹرین حیدرآباد، روہڑی ، رحیم یار خان اور بہاولپور رکنے کے بعد کل صبح پانچ بجے لاہور پہنچے گی ۔

13 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید سپیشل ٹرین میں ایک ہزار سے زائد نشستیں ہیں ۔ پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر آبائی شہروں کو جانے والے مسافروں کیلئے سپیشل ٹرین کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت کراچی کینٹ سٹیشن سے چھ ٹرینیں دیگر شہروں کے لیے روانہ ہوں گی ، ایک ٹرین ہر روز روانہ