کراچی میں امن فوج و رینجرز کا قابل ستائش کارنامہ ہے ‘ سولنگی اتحاد

MRP

MRP

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی آپریشن سے قبل کراچی بھی ایسے ہی حالات کا شکارتھا جن سے آج سکھر ‘ میر پور ‘ نوابشاہ ‘ لاڑکانہ ‘ٹھٹھہ‘بدین ‘نوابشاہ اور تھر سمیت سندھ کے دیگر علاقے دوچار ہیں مگر فوج ‘ رینجرز اور پولیس نے کراچی کو پر امن بناکر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کا جو کارنامہ انجام دیا ہے سندھ کے عوام فوج اور رینجرز سے سندھ بھر میں اسی کردار کی ادائیگی اور سندھ کے عوام کو ایسے ہی تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی رینجرزسندھ کے عوام کو ہر گز مایوس نہیں کرینگے ۔

یہ بات قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز و فوج کو کراچی میں امن کی بحالی اور عوام کو تحفظ کی فراہمی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں ا میر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے کہی۔