کراچی میں امن کیلئے رینجرز پولیس کے ساتھ کام کرتی رہے گی: ڈی جی رینجرز

Bilal Akbar

Bilal Akbar

کراچی (جیوڈیسک) شاہ فیصل میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد جاری بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز قیام امن کے لیئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

پاکستان رینجرز پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز شہر میں قیام امن کے لیئے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرتی رہے گی۔