کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز 5 اگست سے کورنگی میں ہوگا

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعائون سے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز 5اگست کو واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی میں ہوگا فیسٹیول کا افتتاح سابق وزیر بلدیات حاجی منور علی عباسی کرینگے ،فیسٹیول میں شوٹنگ بال ،باسکٹ بال کے علاوہ سائیکل ریس کا انعقاد بھی کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کے چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی حاجی غلام محمد خان نے چیف آرگنائزر ایم نسیم اور آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ارشد کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں فیسٹیول کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل ،ٹیبل ٹینس کی بشری عمران اور سائیکلنگ کے باران بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے حاجی غلام محمد خان نے پریس کانفرنس میں مزید بتا یا کہ فیسٹیول میں 4کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جس میں باسکٹ بال آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شوٹنگ بال واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر اور سائیکل ریس کمشنر آفس سے ریلوے اسٹیڈیم تک اور ٹیبل ٹینس کے گرلز مقابلے گورنمنٹ کالج شاہراہ لیاقت پر ہونگے اختتامی تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ محمد راشد مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر انہیں سندھ میں کھیلوں کے بجٹ کو دگنا کرنے کے حوالے سے کاوشوں پر محمد راشد کو گولڈ میڈل بھی دیا جائیگا حاجی غلام محمد خان نے بتا یا کہ یہ فیسٹیول پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کا نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔

حاجی غلام محمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ ان کے والد سید عبداللہ شاہ مرحوم کے دور میں صوبے میں ہر سال چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول ہوا کرتا تھا اس فیسٹیول میں صوبے بھر سے ہزاروں کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھا نے مواقع حاصل ہوتے تھے جبکہ عبداللہ شاہ مرحوم کے دور کے میں کھیلوں کا وزیر ہوتا تھا اب صوبے کے اسپورٹس حلقوں کی درخواست ہے کہ آپ اپنے والد کی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے چیف منسٹر اسپورٹس فیسٹیول جو کہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہوتا تھا اس کے انعقاد کا دوبارہ آغاز کرنے کے لئے احکامات صادر کریں اور سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور حکومتی سرپرستی کے لئے کل وقتی وزیر نامز د کریں تاکہ سندھ میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے کر کھیلوں کو میدانوں کو آباد کیا جاسکے ۔حاجی غلام محمد خان نے سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی پر سندھ اسپورٹس حکومت سندھ کے سیکریٹری محمد راشد کو خراج تحسین پیش کیا۔