کراچی کے عوام آج پتنگ پر مہر لگا کر حق پرستوں کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرینگے ۔نشاط ضیاء قادری

 MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ آج کا دن کراچی کی عوام پتنگ پر مہر لگا کر حق پرستوں کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کراکر اپنے قائد الطاف حسین سے تجدیدعہد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابی مہم کے اختتام پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز کے تفصیلی دورے پر علاقہ معززین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم کو شہر کراچی کے تمام علاقوں میں مخالفین پر بھاری سبقت حاصل ہے آج کا دن ایم کیو ایم مخالف سیاسی ٹولے کے لئے عوام یوم احتساب بنا دینگے نشاط ضیاء قادری نے عوام سے کہا کہ وہ بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور ترقی اور خوشحالی کے سفر کے آغاز کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگا ئیں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں مقیم برادیوں کو ایم کیو ایم کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پتنگ پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔