کراچی کے عوام ایم کیو ایم مخالف 10 جماعتی اتحاد کو تاریخی شکست دینگے۔نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ 5دسمبر 2015ء کو کراچی کے عوام ایم کیوایم مخالف 10جماعتی اتحاد کو تاریخی شکست سے دو چار کرینگے ،ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کرکے مخالفین عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی محبت نہیں نکالا جاسکتا شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ہیں اور انشااللہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم مزید میگا پروجیکٹ دے گی ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی نمبر5سمیت مختلف یونین کمیٹیز میںحق پرست نمائندوں کے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کارنر میٹنگوں میں عوامی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی کے باسیوں کا ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین سے رشتہ غیر متزلزل ہے اسے کوئی نہیں توڑ سکتا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کو بلا خوف وخطر پولنگ اسٹیشن جائیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم شہر کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کی ہر ممکن کوشش کی انشا اللہ قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے 5دسمبر کے بعد شہر کی تعمیر ور ترقی اور عوامی کوشحالی کے سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائیگا۔