کراچی کی خبریں 19/6/2016

Group Photo Iftaar

Group Photo Iftaar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور مرکزی صدر سید سلیمان راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام عوام کو امن و انصاف فراہم کرنے کیساتھ مساوات کا معاشرہ قائم کرنے اور کرپشن زدہ لوگوں کا احتساب کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے اسلئے اب عوام تحفظ و استحکام پاکستان اور کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات و کرپٹ و دشمن عناصر کے احتساب کیلئے فوج کی جانب دیکھ رہے ہیں مگر حکمرانوں کی بدمعاشی ‘ کرپشن اور عوام دشمن اقدامات پر فوج کی خاموشی عوا م کیلئے باعث مایوسی بن رہی ہے جو قومی مستقبل اور فوج کے وقار کیلئے یقینا انتہائی خطرناک ہے اسلئے فوج کے وقار کے تحفظ کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آئینی بندشوں کو ملحوظ رکھنے کی بجائے ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے ان بندشوں کو توڑتے ہوئے وہ کردار ادا کرنا ہوگا جو ملک و قوم کے مفاد میں ہے جس کی توقع و طلب پاکستان کے عوام ان سے کررہے ہیں مگر قوم چاہتی ہے کہ یہ کردار پرویز مشرف جیسا بزدلانہ اور مفاد پرستانہ کی جانب جنرل راحیل شریف کے خاندانی وقار کے شایان شان ہو اور ہر ملک و عوام دشمن ‘ کرپشن میں ملوث ‘ اختیار واقتدار کے ناجائز استعمال کا شکار‘ اداروں کیخلاف سازشیں کرنے والے اور ملک و عوام کو کسی بھی طریقے سے نقصان پہنچانے والے کو چوک میں اس وقت تک لٹکار نشان عبرت بنایا جائے جب تک اسکی نعش سے اس کے خمیر کااصل تعفن نہ اٹھنے لگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو 60ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے 16 جون 1956ءمیں کوئٹہ میں پیدا ہونے اور اکتوبر 1976ءمیں پاک فوج میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیارکرکے اپنی عسکری صلاحیتوں ‘ عزم و حوصلے ‘ ایثار و قربانی اور حب الوطنی ‘جانثاری اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث نشان امتیازملٹری اور ہلال امتیاز ملٹری کرنے کے بعد آرمی چیف کے عہدے پر متمکن ہونے والے جرنل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وطن عزیز کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس کیلئے عوام پاکستان نہ صرف جنرل راحیل شریف کے شکر گزار ہیںا ور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیںبلکہ آرمی چیف کی درازی عمر کی دعا کرنے والے پاکستان کے عوام نہ صرف ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں بلکہ آرمی چیف سے یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ وہ وطن عزیز کو معاشی دہشتگردوں اور کرپشن میں ملوث ان تمام سانپوں سے بھی نجات دلائینگے جو مفادات کے زہر سے ملک و قوم کے مستقبل کا قتل بھی کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی( اسٹاف رپورٹر )امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حامیوں سے خطاب میں امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبہ اور مسلمانوںکوا مریکہ کے مستقبل کیلئے خطرہ قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگرنے کہا کہ امریکہ کی ترقی میں مسلمانوں کا کردارکسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے اور نہ ہی اب ڈونلڈ ٹرمپ کی بنیاد پرستی ‘ مذہبی جنونیت ‘ اسرائیلی چاہت اور اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی رہی ہے اسلئے امریکی قوم اب نہ تو ان کے جھانسے میں آکر انہیں صدر بنائے گی اور نہ ہی مسلمانوں واسلام کیخلاف یہودی و اسرائیلی سازش میں آلہ کار کا کردار ادا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے صوبائی و ضلعی رہنما سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی ودیگرنے گجرانوالہ میں عید کی خریداری کیلئے بیوی کی جانب سے رقم کی طلبی پر شوہر کی خود سوزی کے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ استحصالی طبقہ نے قومی سرمائے کو جس بیدردی سے لوٹا ہے اس کے مضمرات سامنے آرہے ہیں اور روٹی روزی کو ترسنے والے عوام بھیانک مہنگائی کی وجہ سے اس قدر مفلس و مجبور ہوچکے ہیں کہ اب ان کیلئے اپنا یا اپنے بچوں کا پیٹ پالنا تک مشکل ہوچکا ہے اور ان کی یہی بے بسی و بیکسی وطن عزیز میں دہشتگردی کا ہی باعث نہیں بلکہ ہمہ اقسام جرائم کی وجہ بھی ہے اور جو جرم کرنے کی طاقت سے محروم ہوتا ہے وہ خود کشی کی راہ اپنا رہا ہے جس کے ذمہ دار وہ تمام افراد اور طبقات ہیں جونہ صرف کرپشن و کمیشن میں ملوث ہیں بلکہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں اٹکارہے ہیں اور پانامہ لیکس کے ذریعہ بے نقاب ہونے کے باوجود خود کو احتساب سے محفوظ رکھنے کیلئے اختیار و اقتدار کا ہر ناجائز حربہ و ہتھکنڈہ آزمارہے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ رب کی لاٹھی بے آواز ہے جس کی ایک جنبش انہیں اختیار سے محروم کردے گی اور اس بار سعودیہ ان کی مدد کیلئے آئے گا اور نہ ہی کوئی ان کیلئے طیارے چارٹر کرائے گا کیونکہ اب کی بار وطن عزیز کو بچانے کیلئے غیر روایتی کردار ادا کرنے والا پاک فوج کا سربراہ مشرف کی طرح بزدل یا مفاد پرست نہیں ہو گا۔