غازی ممتاز امت کے پیرور ہیں، جنازے نے ثابت کر دیا کہ حق پر کون تھا، نبیل مصطفائی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا ہے کہ ھکومت نے پرامن رہنے کو ہماری کمزوری سمجھ لیا ہے، مسلسل ایسے اقدامات کیئے جا رہے ہیں جس سے مذہبی حلقے اور عوام میں انتشار پھیل رہا ہے، ممتاز قادری کی المناک شہادت انصاف کا قتل اور دھوکہ دہی ہے، آسیہ ملعونہ جو کہ سزا ہافتہ ہے اس کو پھانسی نہیں دی جا رہی ہے بلکہ امریکہ کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

عوام میں مایوسی اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت تین سال بعد کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے گی،عوام کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ کو ووٹ دینے سے توبہ کی ہے اور آئندہ کسی صورت مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا عہد کیا ہے، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا ہے کہ غازی ممتاز کی شہادت امت کو بیدار کر گئی۔

آسیہ مسیح کو بچانا اور خواتین کا متنازع قانون نافذ کرنا ملک کو سیکولر ثابت کرنے کی ناکام کوشش ہے اسی اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ غازی ممتاز امت کے پیرور ہیں، جنازے نے ثابت کردیا کہ حق پر کون تھا،اب کہ مسلم لیگ کو ووٹ دینا کفر ہوگا، آنے والے دنوں میں مختلف احتجاجی دھرنے اور مظاہرے تشکیل دے رہے ہیں، کراچی سے ریلیوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت ملک کے ہر شہر میں انجمن طلبہ اسلام کے مقامی یونٹ اور شاخ نے ریلی کا اہتمام کیا۔

خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا کہ غازی ممتاز قادری کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، ہمارا مقصد غازی صاحب کے پیغام کو ملک بھر میں عام کرنا ہے اور نوجوانی کے دور سے ہی عوام میں عشق رسولۖ کی شمع کو فروزاں کرنا ہے اور وہ ایسا کامل عشق ہو کہ کسی بھی گستاخ رسول کا وجود زمین پر برداشت نہ کرے۔

اس موقع پر سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ آئی ایم ممتاز قادری تحریک میں کثیر تعداد میں طلبہ و نوجوانوں کی شمولیت غازی ممتاز قادری کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے ولویہ پیدا کرے گی، مرکزی قیادت کے اعلان کے بعد تحریک ناموس رسالت ۖ کا باقائدہ آغاز ہوچکا ہے، اس سلسلہ کا اہم ترین اجلاس آج شب دارالعلوم غوثیہ پرانی سبزی منڈی میں ہوگا جہاں جمعیت علماء پاکستان، انجمن طلبہ اسلام، مرکزی جماعت اہل سنت، انجمن نوجوانان اسلام اور فدایان ختم نبوتۖ کی ڈویژنل کابینہ اہم مشاورت کے بعد حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔