کراچی : دھابیجی میں پائپ لائن پھٹنے سے شہر کو پانی کی سپلائی معطل

Pipeline Explosion

Pipeline Explosion

کراچی (جیوڈیسک) دھابیجی میں واٹر بورڈ کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، کراچی کو 30 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کم ہوئی، مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔

دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث شہر کو تیس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق واٹر بورڈ کے عملے نے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

پائپ لائن بجلی کی اچانک معطلی کے باعث دبائو پڑنےسے پھٹی ہے۔ اس پائپ لائن سے پانی کی فرہمی بند ہونے سے شہر کے بعض علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ ان میں لانڈھی کورنگی، ملیر محمود آباد اور ملحقہ آبادیاں شامل ہیں۔