کراچی :پولیس کی کارروائی ، ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم گرفتار

Karachi,

Karachi,

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پی آئی بی پولیس نے باجوڑی پاڑہ میں کارروائی کے دوران منشیات فروش نذیر شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 سو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ الفلاح پولیس نے ایک مفرور ملزم محمد فیصل کو دھر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔