سندھ پولیس اور انتظامیہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، علی حسین نقوی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹی علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ناظم آباد میں مجلس عزاء پر ہونے والے حملے میں 4 شہادتوں اور خواتین کے زخمی ہونے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔سندھ پولیس اور انتظامیہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔کالعدم تنظیموں کی سرپرستی اگر بند نہ کی گئی تو مزید سنگین سانحات رونما ہونے کے امکانات موجود ہیں۔کراچی میں قیام امن کی خاطر ملت جعفریہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برابر کی قربانیاں دی ہیں۔

سندھ کی حکومت کا دہشتگردوں کے لیئے نرم گوشہ ان قربانیوں کی ضیاع کا باعث بن رہا ہے۔اگر حکومت سندھ نے دہشتگردوں کے خلاف کوء سنجیدہ کارروائی نہیں کی تو پھر مجلس وحدت مسلمین سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔

دراثنا ناظم آباد میں شہید ہونے والے افراد شہید ناصر عباس ،محمد زکی ،ندیم باقر عباس،اور طاہر عباس کی جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال سے رضویہ امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے ۔زخمی افراد کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے