کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کی توڑ پھوڑ، شدید احتجاج

Karachi Protest

Karachi Protest

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے بلدیہ کے علاقے سے 2 جون کو تین بھائیوں کو حراست میں لیا تھا تاہم آج علی الصبح ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ملزم کی شناخت وسیم ابا کے نام سے کی گئی ہے ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لواحقین جناح ہسپتال پہنچ گئے اور مردہ خانے میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال کی سڑک بلاک کر دی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی جناح ہسپتال پہنچ گئی، مشتعل مظاہرین نے ایک سادہ لباس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے بعد میں دیگر اہلکاروں نے مطاہرین سے چھڑا لیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانے کو معطل کر دیا جبکہ عہدے میں تنزلی بھی کر دی، واقعے پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔