کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) گلبرگ میں انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار ملزموں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزم وحید عرف بابو بینک ڈکیت گینگ کے کارندوں کو سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔