کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم داود اور رستم اسٹریٹ کرائم اور قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔

بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گرنیڈ پستول برآمد کر لی گئی ہے۔