کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Gizri Encounter Remand

Gizri Encounter Remand

کراچی (جیوڈیسک) گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم غلام آزاد کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

گزری میں 2 روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ایک نوجوان زکریا جنجوعہ ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ گرفتار ملزم غلام آزادکو آج گذری پولیس نے جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم غلام آزاد کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو کل متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی گزشتہ وارداتوں سے متعلق متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔