کراچی: پولیس کا گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ، غیر ملکی سمیت چھ افراد گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس کے علاقے گزری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی گیسٹ ہاؤس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

چھاپے کے دوران گیسٹ ہاؤس میں موجود غیر ملکی سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا کہ زیر حراست افراد سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔