کراچی: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی، خاتون سمیت 16 ملزمان گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے، اے ایس آئی اور خواتین سمیت سولہ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ سپر ہائی وے کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

فیروز آباد پولیس نے شارع فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی سمیت چھ خواتین کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق گرفتار افراد فحاشی کا اڈہ چلانے میں ملوث ہیں۔ پی آئی بی اور شارع فیصل میں چھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے عباس ٹاؤن میں تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزمان مختلف جرائم میں ملوث اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ دوسری جانب گرومندر کے قریب نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز میں نقب زنی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

علاقہ مکینوں کے پہنچنے پر پانچ ملزمان کو لوٹا گیا ، قیمتی سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔