کراچی: ملیرمیں پولیس کا مقابلہ، 8 دہشت گرد ہلاک

Police

Police

ملیر (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میں بکرا پیڑی روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق چھاپا کالعدم تنظیم کے ضلع ٹانک کے امیر گل زمان کی موجودگی کی اطلاع پر مارا جا رہا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس مقابلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق مقابلے میں کالعدم تنظیم کا رہنما گل زمان بھی مارا گیا۔