کراچی: پولیس کارروائی کے دوران خاتون ڈکیت سمیت 11 ملزمان گرفتار

Karachi Police Operation

Karachi Police Operation

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے جمشید کواٹر میں ڈکیتی کرنے والے خاتون سمیت دو ڈاکو گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پیرآباد سے تین منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے جبکہ لیاری چاکیواڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حساس اداروں نے قائدآباد گلشن بونیر میں کارروائی کر کے کالعدم جماعت کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ مواچھ گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم جماعت کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا۔