کراچی : پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے دو مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔

عید گاہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان عامر اور سلمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ کلری میں پولیس نے کارروائی کر کے زخمی سمیت دو ملزمان کو دھر لیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائکل برآمد کر لی گئی۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ای میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔