کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

Karachi Police Operation

Karachi Police Operation

کراچی (جیوڈیسک) بغدادی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس میں 100 پولیس اہلکاروں اور 6 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا۔ لیاری کے علاقے کلری میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کے دو کارندے زبیر اور جہانگیر مارے گئے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اہلکاروں نے ٹرک پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو مسلح ملزمان نے اہلکاروں پو فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلہ میں دو ہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے دستی بم، اسلحہ اور چھ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب گارڈن شو مارکیٹ کے قریب سے بیس سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔